مالیگاؤں: شہر کی سماجی و تعلیمی خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 12 جولائی 2026 بروز اتوار کو اسکول نمبر 1، نزد قدوائی روڈ پر ایک با مقصد پروگرام "تربیتی کیمپ و جلسہ اصلاح معاشرہ برائے خواتین" منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کا اہتمام شہر کی تمام فلاحی اداروں اور مشترکہ تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پروگرام میں معاشرے کی اصلاح کے موضوع پر نامور مقررات نے خطاب کیا۔
خواتین کی بڑی تعداد نے ان کے بیانات کو نہایت توجہ سے سنا۔
جلسے کے اختتام پر اصلاح معاشرہ کے لیے بہترین خطاب کرنے والی مقررات کے ساتھ سماجی اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو بھی ایوارڈ پیش کیے گئے۔
اس موقع پر مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کی سابق پرنسپل محترمہ رقیہ پروین اپا کو ان کی طویل المدتی تعلیمی
خدمات کے ضمن میں میئر نسرین شیخ کے ہاتھوں دختر ملت ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔
۔ حاضرین نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں "گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں" کے ضیاء مسکان اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا اور دن رات محنت کی۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام خواتین میں بیداری اور سماجی ذمہ داری کا جذبہ پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔