اسکس لائیبریری اور مالیگاؤں کلب کے اشتراک سے مشاورتی نشست شہر کے BLO حضرات اور اُن کے معاونین کے لیے اور تعلیم یافتہ افراد کے لئے SIR (Special Intensive Revision) خصوصی نشست
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 21, 2026
0
share
الحمداللہ SIR کا انامریشن فارم بھرنے کی تاریخ 8 اگست 2026 تک بڑھا دی گئی ہے لیکن فیلڈ پر کام کرنے والے BLO حضرات اُن کے مخلص معاونین ، تعلیم یافتہ رضا کاروں اور سماجی کارکنوں کے ذہنوں میں اب بھی SIR Process کے تعلق سے بہت سے سوالات موجود ہیں.
اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسکس لائبریری اور مالیگاؤں کلب کے اشتراک سے ایس ایم خلیل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے معلم نعیم الرحمن سویٓرا کی رہنمائی میں خصوصی مشاورتی نشست منعقد کی جارہی ہے.
اس نشست میں فیلڈ پر پیش آنے والے مسائل اور سوالات پر واضح رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے.. خصوصاً SIR Process , Mapping , Enumeration Form, Anomaly (Logical Discrepancies) Digitization, Draft List , Notice, Hearing Documents Requirement جن ووٹرز کا نام آج تک ووٹنگ لسٹ میں شامل نہیں ہوا ہے یا جن ووٹرز نے کچھ دنوں قبل میپنگ کی تھی لیکن ووٹ ڈیلیٹ ہو گئی ہے ایسے ووٹرز کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا ؟
جیسے اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوگی. تمام BLO حضرات اُن کے معاونین، تعلیم یافتہ رضا کاروں اور سماجی کارکنوں سے شرکت کی مؤدبانہ گزارش ہے..
تاریخ - بروز منگل، 21 جولائی 2026
وقت - رات 9:30 بجے
مقام - اسکس ہال اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے مالیگاؤں..