لوگ حیراں ہیں کہ یہ خاکِ دکن کیسی ہے۔
جولائی 20, 2026
0
تحیر شہرِ اورنگ آباد کی ایک ادبی انجمن ہے جو خالص نوجوانوں کی انجمن ہے۔ اسی انجمن کے تحت ایک مشاعرہ کا انعقاد "بیادِ قمر اقبال" 19 جولائی 2026، بروز اتوار عالمگیرہال، بیت الیتیم عقب حج ہاؤس شام 7:30 بجے کیاگیا جس اجلاس کی صدارت صدرشعبئہ اردو مولانا آزاد کالج ڈاکٹرقاضی نویدنےکی، اور اجلاس کی ابتدائی نظامت اجمیرخان عجمی نے کی اور مشاعرےکی نظامت کے فرائض سعد ملکؔ نے انجام دیا۔ پروفیسر سلیم محی الدین نے اپنےخیالات کا اظہار کیا اور مرحوم قمرؔ اقبال کی یادیں تروتازہ کیاور خراجِ عقیدت پیش کی۔ مشاعرے میں احمدؔاورنگ آبادی، بلال انورؔ، فیضانؔ عظیمؔ، سعدؔ ملک، مصعبؔ پیارے، وسیم راہیؔ، عزیر مُحِبؔ، عرفات اظہرؔ، اجمیر خان عجمیؔ، سمیرصادقؔ، ضوریزامانؔ، حذیف اشرف نے دادوتحسین حاصل کی۔ اس اجلاس میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر معروف فکشن نگار نورالحسین، پروفیسر ارتکاز افضل، خان شمیم خان، خان مقیم خان، شہاب افسر، اخترخان لالہ، دوست محمدخان، فواد صدیقی، سہیل ذکی الدین، مبین ٹوپی والا، واحد فاروقی، وجاہت قریشی، نبیرۂ قمراقبال پٹھان سلمان، محمد بارمیم، رمضانی خان، رازق حسین، فردوس فاطمہ، ڈاکٹراسماءثمرین، افراءتسکین، خان فرحین شمیم نے شرکت کی اور نوجوان قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کی، صدارتی کلمات کے بعد عُزیرمحب نے حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کےاختتام کا اعلان کیا۔
Tags
