امراوتی، ڈاکٹر محمد ساجد اقبال کو اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ’’اردو میں سہرے کی ادبی معنویت کا تحقیقی جائزہ‘‘ پر تحقیقی مقالہ منظور
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 27, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) سنت گادگے بابا امراوتی یونیورسٹی، امراوتی نے محمد ساجد اقبال کو اردو مضمون میں ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری تفویض کی ہے۔ انہوں نے ’’اردو میں سہرے کی ادبی معنویت کا تحقیقی جائزہ‘‘ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا،
جسے یونیورسٹی نے منظور کرتے ہوئے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا۔ محمد ساجد اقبال فرینڈس اردو ہائی اسکول، امراوتی میں صدر مدرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنا تحقیقی کام گورنمنٹ ودربھ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، امراوتی کے شعبۂ اردو میں ڈاکٹر سراج انور خان کی نگرانی میں مکمل کیا۔
ان کا تحقیقی مقالہ 8 جنوری 2026 کو پیش کیا گیا، جبکہ زبانی امتحان (وائیوا وائس) 11 ستمبر 2026 کو منعقد ہوا۔ ڈاکٹر محمد ساجد اقبال معروف تعلیمی شخصیت محمد یعقوب ماموں کے فرزند ہیں۔
انہوں نے اپنی اس علمی کامیابی کا سہرا والدین کی دعاؤں، اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی اور اساتذہ و تحقیقی نگران کی رہنمائی و تعاون کو دیا۔ ان کی اس علمی کامیابی پر تعلیمی و ادبی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔