نکاح کو آسان بناؤ، معاشرے کو پاکیزہ کرو ! نکاح کو آسان کرو، زنا اور حرام کاری خود بخود ختم ہوگی۔"— مفتی محمد ہارون ندوی صاحب
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 22, 2026
0
share
آج کل منگنی کے نام پر مُسلم سماج بھی لاکھوں روپئے فضول خرچ کر رہا ھے، شادیوں میں دسیوں قِسم کے پکوان، سیریل اور فلمی انداز میں ہونے والے ولیمے، مہنگے لانس میں نکاح،اِن تمام فضولیات نے نکاح جیسی سادہ آسان عبادت کو بے انتہا مُشکِل کردیاہے، پیارے آقا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمان ھے نکاح کو آسان کرو زنا کو ختم کرو آج نکاح مُشکِل تو زنا عام اور آسان ہوگیا ھے، لیکِن الحمد للّٰہ علماء کرام بیحد کوشش کر رہے ھیں اور کئی جگہ اُمّتِ مسلمہ اِس کو سمجھ رہی ھے اور عمل بھی کر رہی ھے، جلگاؤں شھر میں آئے دن ایسا اچّھا عمل دیکھنے کو مل رہا ھے، کل بھی جامنیر شھر کے ریحان شیخ رؤف اور اُنکے اہلِ خانہ رشتہ دیکھنے اور طے کرنے آئے تھے کہ لڑکی کے والد نے جمعیت علماء کے صدر اور مُلک کے مشہور عالِم دین بیباک مقرّر مفتی محمد ھارون ندوی کو بُلایا،مفتی صاحب نے 20 منٹ اللہ اور رسولِ کریم کا نکاح کو آسان کرنے سے متعلّق پیغام سُنایا اور پِھر الحمد للّٰہ ایسا مشورہ ہوگیا کہ اسی محفل میں نکاح ہو جائے اور ایسا ھی ہوگیا ۔ مفتی صاحب نے دونوں خاندانوں کو خُوب مبارکباد اور دعائیں دیں، فوراً شھر کے کُچھ لوگ عصر کی نام آگئے اور مسجدِ الوزیر میں نکاح ہوگیا ۔ لوگوں نے لڑکی کے والد شیخ عقیل خلیل باٹا والے اور لڑکے کے اہل خانہ ابّا شیخ رؤف اور تمام لوگوں کو خُوب مبارکباد پیش کیا ۔ سماج میں ایسے ھی ہوگا یہ منگنی ہلدی اور فضول خرچی بند ہوگی ٹو انشاء اللہ آسانیاں پیدا ہوگی ۔۔۔ عصر کی نماز میں مفتی صاحب نے اعلان کیا کہ لوگوں اِس طرح کا نکاح ہو رہا ھے مُبارک اور سنّت عمل ھے بیٹھ جاؤ دعاء میں شامِل ہوجاؤ تو مصلیان بیٹھ گئے اور نکاح کی محفل سج گئی، اِس موقعے پر جماعت اسلامی کے سُہیل امیر، منيار برادی کے صدر فاروق شیخ اور بھی معززین علاقہ نکاح میں شامِل ہوگئے اور یہ نکاح بڑی سادگی سنّت کے مُطابق ہوگیا لوگوں نے خُوب خُوشی کا اظہارکیا