آکولہ ،محمد وسیم الدین ’’جیون گورو شکشک پرسکار‘‘ سے سرفراز
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 16, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول تاجنہ پیٹھ، اکولہ میں اعلیٰ مرتبت صدر مدرس کے طور پر خدمات انجام دینے والے وظیفہ یاب صدر مدرس محمد وسیم الدین کی طویل تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں ریاستی سطح کے ’’جیون گورو شکشک پرسکار‘‘ سے سرفراز کیا گیا۔
یہ اعزاز مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد، پرائمری ڈیپارٹمنٹ، اکولہ کی جانب سے آر۔ایل۔ٹی سائنس کالج، اکولہ میں منعقدہ کرتی شیل شکشک گورو تقریب میں سابق ریاستی وزیر و سرپرست وزیر اکولہ ڈاکٹر رنجیت پاٹل کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وی جی ای سوسائٹی، اکولہ کے صدر ایڈووکیٹ موتی سنگھ موہتا نے کی۔ تقریب میں سابق ٹیچر ایم ایل سی وسنت راؤ کھوٹرے، سابق ایم ایل اے نارائن راؤ گوانکر، ریاستی صدر مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد راجیش سوروے، ایجوکیشن آفیسر پرائمری رتن سنگھ پوار، ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اروند موہرے سمیت مختلف عہدیداران، اساتذہ تنظیموں کے ذمہ داران، ڈاکٹرس اور بڑی تعداد میں اساتذہ موجود تھے۔ محمد وسیم الدین کو اس اعزاز سے نوازے جانے پر تعلیمی حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔