ناندورہ ، شہر میں SIR کی کامیابی حاجی مزمل علی خان کی ووٹر بیداری مہم کا مثبت اثر ووٹر فہرست میں نام اور تفصیلات کی جانچ کے لیے شہریوں میں پیدا کی گئی بیداری
ستمبر 12, 2026
0
بلڈانہ ضلع سمیت ریاست بھر میں جاری نظرثانی کے عمل (SIR) کے دوران ووٹر فہرست میں نام اور دیگر تفصیلات کی جانچ کے حوالے سے ناندورہ شہر میں کانگریس رہنما حاجی مزمل علی خان کی جانب سے چلائی گئی عوامی بیداری مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ SIR کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی حاجی مزمل علی خان نے منظم انداز میں شہریوں کو ووٹر فہرست کی اہمیت، نام کی تصدیق اور ضروری اصلاحات کے سلسلے میں بیدار کیا، جس کے نتیجے میں شہریوں نے بھی بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔حاجی مزمل علی خان نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر اہل شہری اپنے اور اپنے خاندان کے تمام افراد کے نام ووٹر فہرست میں ضرور چیک کرے۔ اگر کسی اہل فرد کا نام فہرست میں درج نہ ہو تو اسے شامل کروانے کے لیے فارم 6، جبکہ نام، پتہ، تاریخ پیدائش یا دیگر معلومات میں غلطی کی صورت میں فارم 8 داخل کرکے ضروری اصلاح کروائی جائے۔انہوں نے اپنی بیداری مہم کے دوران شہریوں کو اس بات کی جانب بھی متوجہ کیا کہ ووٹر فہرست میں صرف اپنے نام کی موجودگی ہی نہیں بلکہ درج شدہ تمام معلومات کی درستگی کی بھی جانچ کی جائے، تاکہ کسی اہل شہری کا نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے اور کسی قسم کی غلطی باقی نہ رہے۔حاجی مزمل علی خان کی اس منظم مہم کو ناندورہ شہر کے شہریوں کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام ووٹر فہرست میں چیک کیے اور جہاں نام یا دیگر معلومات میں خامی پائی گئی، وہاں ضروری کارروائی مکمل کروائی گئی۔
Tags
