۔بارہویں پاس طلبہ کے لیے سنہری موقع، مختلف شعبوں میں کلرک اور ڈیٹا آپریٹر کی 2536 اسامیاں. دوسری قسط: راشد فیض سر، ممبئی 9403514407
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 12, 2026
0
share
اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC) کی جانب سے منعقد کیا جانے والا Combined Higher Secondary (10+2) Level Examination (CHSL) 2026
ان امیدواروں کے لیے ایک اہم موقع ہے جو بارہویں جماعت کے بعد سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔
اس امتحان میں کامیابی کے لیے صرف محنت کافی نہیں بلکہ امتحان کے طریقۂ کار، مارکنگ اسکیم اور نصاب کو اچھی طرح سمجھنا بھی ضروری ہے۔
یہ امتحان دو مراحل میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ: بنیادی معلومات اور رفتار کا امتحان امتحان کمپیوٹر پر مبنی اور کثیر متبادل سوالات (MCQs) پر مشتمل ہوگا۔ اس میں 100 سوالات کے لیے 200 مارکس ہوں گے اور امیدواروں کو 60 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ ہر غلط جواب پر آدھے مارکس کم کیے جائیں گے۔
امتحان میں چار مضامین شامل ہوں گے: انگریزی زبان، ریاضی، ذہنی آزمائش اور عام معلومات۔ ہر مضمون سے 25 سوالات پوچھے جائیں گے اور ہر مضمون کے لیے 50 مارکس مختص ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہر مضمون کے لیے 15 منٹ مختص ہوگا۔
اسی میں ان سوالات کو حل کرنا ہوگا۔
دوسرا مرحلہ : علم کے ساتھ عملی مہارت دوسرے مرحلے میں بھی امیدواروں کی ریاضی، ذہانت، انگریزی، عمومی معلومات اور کمپیوٹر سے متعلق صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔
اس کے ساتھ امیدواروں کے لیے Skill Test یا Typing Test بھی لازمی ہوگا۔
دوسرے مرحلےکے پہلے حصے میں ریاضی اور ذہنی آزمائش پر مشتمل 30،30 سوالات ہوں گے، دوسرے حصے میں انگریزی زبان پر 40 سوالات اور عام معلومات پر 20 سوالات ہوں گے۔
اس کے علاوہ Computer Knowledge Test بھی لیا جائے گا، جو qualifying نوعیت کا ہوگا۔
دوسرے سیشن میں DEO کے لیے Skill Test اور LDC/JSA کے لیے Typing Test ہوگا۔ اس لیے امیدواروں کو تحریری امتحان کے ساتھ اپنی ٹائپنگ اور کمپیوٹر مہارت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
نصاب پر مضبوط گرفت کامیابی کی بنیاد: انگریزی کے پیپرمیں اہم موضوعات درج ذیل ہیں۔ Spotting Errors, Fill in the Blanks, Active and Passive Voice, Direct and Indirect Speech, Synonyms, Antonyms, Idioms and Phrases, One-word Substitution, Cloze Test, Reading Comprehension ریاضی میں درج ذیل نکات شامل ہیں۔
عددوں کا علم، فیصد، نسبت اور تناسب، نفع نقصان، مفرد اور مرکب سود، وقت اور فاصلہ، ہندسی شکلوں پر مشتمل سوالات اور شماریات۔
ذہنی آزمائش کےلیے درج ذیل نکات شامل ہیں. تشبیہ (Analogy)، درجہ بندی (Classification)، اعداد اور حروف کی سیریز، کوڈنگ-ڈیکوڈنگ، رشتوں میں تعلق، سمت کا ادراک، قیاس و منطق، گھڑی اور کیلنڈر اور شکلوں پر مشتمل سوالات
عام معلومات کےلیے درج ذیل نکات شامل ہیں ۔ ہندوستان کی تاریخ، ثقافت، جغرافیہ، معیشت، عمومی پالیسی، سائنسی تحقیق اور قومی و بین الاقوامی حالاتِ حاضرہ، ایوارڈز، کھیل اور کتابیں و مصنفین۔
امیدواروں کے لیے اہم مشورہ آپ کو CHSL جیسے مسابقتی امتحان میں کامیابی کے لیے روزانہ باقاعدہ مطالعہ، پچھلے سوالات کی مشق اور وقت کی پابندی انتہائی اہم ہے
امیدواروں کو چاہیے کہ وہ ہر مضمون کے لیے الگ وقت مقرر کریں اور باقاعدگی سے Mock Tests حل کریں۔ چونکہ غلط جواب پر منفی نمبر بھی دیے جاتے ہیں، اس لیے سوالات حل کرتے وقت درستگی اور رفتار دونوں میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔
صحیح حکمتِ عملی، مستقل محنت اور امتحانی نصاب پر مضبوط گرفت امیدوار کو کامیابی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ اس طرح کے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مارکیٹ میں بہت ساری کتابیں موجود ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں اور اسی پر پابندی کے ساتھ مطالعہ کی عادت اپنا لیں تو کامیابی آپ سے دور نہیں ہے۔