دھولیہ میں آج حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی دامت برکاتہم کا خصوصی خطابِ جمعہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 13, 2026
0
share
دھولیہ : ہندوستان کی معروف و عظیم دینی و ملّی شخصیت، مفکرِ قوم و ملت حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی دامت برکاتہم آج بروز جمعہ، 13 نومبر 2026 کو دھولیہ کی مسجد عائشہ صدیقہؓ (نزد نیشنل اردو اسکول، دھولیہ) میں خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق، یہ خصوصی بیان نمازِ جمعہ سے قبل ٹھیک 12 بج کر 50 منٹ (12:50 PM) پر شروع ہوگا۔ اس روحانی و اصلاحی مجلس سے استفادہ کرنے کے لیے شہر اور اطراف کے مسلمانوں سے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ پروگرام کے داعیان یعنی اراکین و نوجوانانِ مسجد عائشہ صدیقہؓ، دھولیہ نے تمام برادرانِ اسلام سے گزارش کی ہے کہ وہ بروقت مسجد پہنچ کر حضرت مولانا کے پُرمغز خطاب سے مستفید ہوں۔ آپ سے درخواست ہے اس پوسٹ کو واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔پیشگی شکریہ