حاجی ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن دھولیہ کی جانب سے سہ رخی تقریب کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 12, 2026
0
share
دھولیہ :- الحاج ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن مولوی گنج دھولیہ کی جانب سے آج مورخہ 6 ستمبر 2026 بروز اتوار دوپہر 3:30 بجے کاشانۂ ضمیر ، انصار ہال ، نزد نیشنل اردو اسکول ، مسلم نگر دھولیہ میں محمد مونس انیس احمد صاحب کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔
جس میں 15 اگست 2026 کو لئے گئے جب الوطنی بورڈ تحریر مقابلے کے نتائج ، سبکدوش اساتذہ کو اعزاز اور انصار ہال کا افتتاح اس طرح سہ رخی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغاز حافظ فہد اقبال صاحب نے قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سے کیا ۔
آقا نامدار مدینے کے تاجدار سرکارِ دوعالم نور مجسم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت مسحور کن آواز کے مالک مرحوم ڈاکٹر محمد سلیم انصاری صاحب کے پوتے محمد حسان فہیم احمد نے کی۔
محترم انیس احمد نے تحریک و عتیق احمد نے تائید پیش کرتے ہوئے صدر موصوف کا انتخاب کیا ۔تقریب کے اغراض و مقاصد محترم عقیل احمد سر نے سامعین کے گوش گزار کیا ۔ 30 اگست 2026 کو 33 سالہ اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہوئے فعال معلم محترم ذاکر شاہ سر صاحب ( بی۔ کے۔ شیخ اردو ہائی اسکول) کو محترم شبیر شاکر صاحب کے دست مبارک سے شال ، دیدہ زیب آیت الکرسی فریم۔ شال قلم بطور اعزاز و استقبالیہ پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر صاحب استقبال محترم ذاکر شاہ صاحب نے اراکین ادارۂ کو اپنی مخصوص دعاؤں سے نوازا اپنے اظہار خیال میں الحاج ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن کے اس قدم کی سراہنا کی ، اور مستقبل میں ادارے کے ساتھ رہے کر ادارے کے مقاصد کے مطابق دامے درمے قدمے سخنے کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اعزازی و استقبالیہ تقریب سے قبل انصار ہال اور الحاج ضمیر احمد ملا سر فاؤنڈیشن کے بورڈ کا افتتاح حافظ فہد اقبال کے دست مبارک سے کیا گیا ۔ محترم حذیفہ برکت اللّٰہ صاحب نےقرآن و حدیث کی روشنی میں علم کے حوالے سے علمی گفتگو کی اور ہمیں اس پر عمل کرنے کی تاکید و تلقین کی ۔ اسی تقریب کی تیسری کڑی 15 اگست 2026 بروز سنیچر کو لئے گئے جب الوطنی بورڈ تحریر مقابلے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھی اعزاز و اکرام سے نوازا گیا ۔ جس میں نیشنل اردو ہائی اسکول کے معاون معلم خالد عبدالاحد کو اول انعام ، الحراء اُردو پرائمری اسکول کے معاون معلم ساجد محمد یونس کو دوم انعام اور سوم انعام سے مہا نگر پالیکا اردو اسکول نمبر 53 کے فعال معلم مدثر مختار شیخ کو نوازا گیا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی حاجی محمد عفان انصاری صاحب ، محترم اسماعیل راز سر صاحب ، سلیم انصاری صاحب ، شبیر شاکر صاحب ، حافظ فہد اقبال آصف اقبال صاحب اور حذیفہ برکت اللّٰہ صاحب بطور مہمان خصوصی حاضر رہے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض کو محترم اسماعیل شاد سر صاحب نے اپنے منفرد انداز میں بحسن وخوبی نبھایا ۔ مہمانان کا شکریہ ادا کرنے کے بعد صدر موصوف کی اجازت سے تقریب کا اختتام ہوا۔