مالیگاؤں میں 'مبارک پوائنٹ' (سیوا کیندر) کا شاندار افتتاح مفتی محمد حسنین محفوظ رحمانی صاحب کے ہاتھوں میں عمل میں آیا ۔ مالیگاؤں شہر کے آئمہ و مؤذنین کے لیے مہا آئی ڈی کارڈ بالکل مفت
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 23, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز):عوامی خدمت، رہنمائی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے ادارے 'مبارک پروڈکشن' نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہیرا پورہ میں اپنی نئی فرم 'مبارک پوائنٹ' (سیوا کیندر) کا آغاز کر دیا ہے۔
اس نئی برانچ کی پروقار افتتاحی تقریب 23 ستمبر 2026، بروز بدھ، بعد نمازِ عصر، سیوا میڈیکل کمپلیکس (لکی بال کے سامنے، نزد ہائی فائی ہوٹل، ہیرا پورہ، مالیگاؤں) میں کامیابی کے ساتھ عمل میں آئی۔ یہ مرکز تعلیمی داخلوں، اسکالرشپ، سرکاری ملازمتوں، مختلف عوامی فلاحی اسکیموں اور ضروری آن لائن خدمات کے سلسلے میں عوام کی درست رہنمائی اور معاونت کرے گا۔
مبارک پوائنٹ کے نئے مرکز کا افتتاح شہر کی معروف علمی و روحانی شخصیت قاضی شریعت حضرت مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی صاحب دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔
افتتاحی تقریب میں شہر کے معزز علمائے کرام، دانشوران اور دیگر اہم سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ادارے کی اس نئی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کامیابی کے لیے دعائیں فرمائی۔
آئمہ و مؤذنین کے لیے خصوصی تحفہ مبارک پوائنٹ کے آغاز کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مالیگاؤں شہر کے تمام آئمہ اور مؤذنین صاحبان کے لیے ایک خصوصی پیشکش کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت شہر کے تمام آئمہ و مؤذنین کو 'مہا آئی ڈی کارڈ' (Maha ID Card) بغیر کسی فیس یا چارج کے بالکل مفت بنا کر دیا جائے گا۔ دستیاب خدمات کی تفصیلات: اس سیوا کیندر پر عوام کی سہولت کے لیے درج ذیل خدمات فراہم کی جائیں گی: آن لائن فارم اور رہنمائی: اسکول و کالج کے تعلیمی داخلے، مختلف اسکالرشپس اور سرکاری ملازمتوں کے فارم۔سرکاری اسکیمیں: حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے لیے درست رہنمائی اور فارم بھرنے کی سہولت۔پرنٹنگ سروسز: ہر قسم کی ضروری اور معیاری پرنٹنگ خدمات مناسب اور رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ انتظامیہ نے شہر کے تمام ضرورت مندوں اور خاص طور پر آئمہ و مؤذنین سے گزارش کی ہے کہ وہ اس مرکز کا دورہ کریں اور فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ x