"یہاں کی خاک سے انساں بناے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالکریم سالار "اقرا یونانی میڈیکل کالج کا شاندار نتیجہ کالج کی طالبات نے یونیورسٹی میں دو گولڈ میڈل حاصل کیۓ جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 01, 2026
0
share
نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناسک کے ذریعہ منعقدہ بی یو این ایس کے نتیجے امسال اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام کالسیکر اقرا یونانی میڈیکل کالج کے لیے انتہائی شاندار رہے اپنے علم طب کے سال اول تا آخری کے امتحان تک کالج کی ہونہار طالبہ قاضی نور فاطمہ عظیم الدین کو یونیورسٹی کے تمام طلباء میں اول آنے پر وائس چانسلر گولڈ میڈل سے نوازا گیا تعلیمی سال ٢٠٢٤ کے سرمائی سیشن کے پہلے سال کے بی یو ایم ایس امتحانات میں مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ناسک نے پہلے سال کے بی یو ایم ایس امتحانات کا انعقاد کیا تھا۔
اس میں اقرا یونانی میڈیکل کالج کی طالبہ بشریٰ عظیم خان کو مہاراشٹر کے تمام کالجوں میں بی یو ایم ایس کے پہلے سال میں اول آنے پر یونیورسٹی کی طرف سے "گولڈ میڈل" سے نوازا گیا کالج کی نمایاں کامیابی پر صدر سوسائٹی ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے انتہائی فرط مسرت کا اظہار کیا موصوف نے اعجاز احمد عبدالغفار ملک (سیکریٹری) و جواں سال طارق انور عبدالرؤف شیخ ( رکن ) کے ہمراہ کامیاب طلبہ و اساتذہ کی گل و شال دے کر خوب پزیرائی کی و اپنی دلی مبارکبادی پیش کی اس پر مسرت موقع پر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے کہا " جن عزم و حوصلے بلند ہو وہ کسی بھی قسم کی نا گفتہ بہ حالات کی پرواہ نہیں کرتے بلکہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ہمہ گوش جدو جہد کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں اس کالج کے اساتذہ نے ان ہی مقاصد کی تکمیلِ کو اپنے عملی کردار سے ثابت کیا وہیں اپنے منفرد انداز میں کہا کہ یہ علم طب کی درسگاہ ہے " یہاں کی خاک سے انساں بناے جاتے ہیں " وہیں انتظامیہ کے تمام ہی اراکین نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقدوس و وائس پرنسپل ڈاکٹر شعیب عبدالرؤف شیخ کو اظہار تہنیت و داد و تحسین سے نوازا۔
اس موقع پر کالج اساتذہ ڈاکٹر اقبال شیخ ، ڈاکٹر نسیم انصاری ، ڈاکٹر عظیم قاضی ، ڈاکٹر اعجاز شاہ ، ڈاکٹر ثمینہ خان، ڈاکٹر سمیہ شیخ اور دیگر اساتذہ موجود تھے کالج کے غیر تدریسی عملے نے بھی طلباء کو مبارکبادی دی و مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔