عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر مبارک کاپڑی 16 اگست کو سٹانہ میں
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 04, 2026
0
share
مالیگاؤں(شامنامہ، راست) باگلان ناگری سرکاری پت سنتھا ، سٹانہ کی خصوصی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم ڈاکٹر مبارک کا پٹری بروز اتوار 16 اگست سٹانہ تشریف لائیں گے، جہاں وہ طلبہ و سر پرستوں کے لیے منعقد کیے جانے والے ایک خصوصی کریئر گائیڈنس سیمینار سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کے کنوینر اور با گلان اردو ہائی اسکول کے سیکریٹری فہیم بشیر شیخ نے بتایا کہ برسوں سے ڈاکٹر مبارک کا پٹری کو سٹانہ مدعو کرنے کی خواہش تھی، جواب پوری ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار سٹانہ اور اطراف کے علاقے نامپور،دیولا، کل، لکھماپور وغیرہ ایس پاس کے گاؤں کے طلبہ کے لیے نہایت مفید اور مستقبل ساز ثابت ہوگا۔ یہ اہم تعلیمی پروگرام وٹھل رکمنی منگل کار یالیہ، سٹانہ میں صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہوگا، جس میں میں باگلان اردو ہائی اسکول کے طلبہ اپنے والدین کے ساتھ شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ اطراف کے دیہاتوں سے انگلش اور مراٹھی میڈیم اسکولوں کے طلبہ اور ان کے سرپرست بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ سیمینار میں ڈاکٹر مبارک کا پٹری جدید تعلیمی مواقع، دسویں جماعت کے بعد کیریئر کے مختلف راستوں، مسابقتی امتحانات، پیشہ ورانہ تعلیم، اعلیٰ تعلیم پیشہ ورانہ تعلیم، اعلی تعلیم کے امکانات اور مستقبل کی موثر منصوبہ ہندی کے موضوعات پر رہنمائی فراہم کریں گے، جس سے طلبہ اور والدین کو قیمتی معلومات حاصل ہوں گی ۔ مالیگاؤں سے اس سیمینار میں شرکت کے خواہشمند طلبہ اور سرپرستوں کی سہولت کے لیے منی بس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ آمدورفت (ریٹرن) کا کرایہ صرف 180 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مزید معلومات اور نشت کی بکنگ کے لیئے مقامی کو آرڈینیٹر عبدالحلیم صدیقی (9823896688 ) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ منتظمین نے مالیگاؤں ، سٹانہ اور اطراف کے علاقوں کے طلبہ، والدین،اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نادر اور معلوماتی سیمینار سے بھر پور استفادہ کرنے کے لیے بروقت اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ آپ سے درخواست ہے اس پوسٹ کو واٹس اپ گروپ اور سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔پیشگی شکریہ x