لیئق بھائی (گھڑی والے) مرکز مسجد دھولیہ میں عصر کی نماز کی تیسری رکعت میں بحالتِ سجدہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 06, 2026
0
share
دھولیہ: یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ لئیق بھائی (گھڑی بنانے والے) جو مرکز مسجد کے سامنے گھڑیوں کی دکان لگاتے تھے، اور ماشاء اللہ شورائی نظام سے وابستہ تھے، نیز اللہ کے راستے میں وقت بھی لگاتے تھے، آج بروز بدھ مرکز مسجد میں عصر کی نماز کی تیسری رکعت میں بحالتِ سجدہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔(آمین) تمام احباب سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت فرمائیں اور تدفین میں حتیٰ الامکان شرکت کرکے ایصالِ ثواب کا ذریعہ بنیں۔ جنازہ بروز جمعرات6 اگست 2026 صبح ٩ بجے اٹھایا جائیگا۔ تدفین چالیسگاؤں روڈ مومن قبرستان میں ہوگی۔ (ان شاء اللہ)