ممبئی میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں محمد زیشان عرفان احمد کی پہلی پوزیشن کے ساتھ شاندار کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 28, 2026
0
share
ممبئی (پریس ریلیز) 27 جون 2026 کو ممبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں محمد زیشان عرفان احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد ذیشان، اے۔ٹی۔ٹی۔ ہائی اسکول، مالیگاؤں کی نویں جماعت میں زیرتعلیم ہیں۔ یہ انجینئر عرفان احمد کے فرزند ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی، تعلقہ اور ریاستی سطح کے کراٹے مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔
ان کی یہ نئی کامیابی ان کی محنت، لگن اور نظم و ضبط کا روشن ثبوت ہے۔ اس کامیابی پر محمد ذیشان، ان کے والدین، اساتذہ اور کوچز کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔(آمین)