کھام گاؤں:9/اکتوبر (واثق نوید) بروز جمعہ دوپہر ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرایمری اسکول ماتھنی میں اسکولی سطح پر سیرت النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کوئز کا انعقاد کیا گیا۔
کوئز کی ابتداء تلاوت قرآن پاک سے کی گئی۔اس کے بعد حمد پاک و نعت پاک طلباء نے اچھے انداز میں پیش کئے ۔
سیرت النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم) کوئز لینے کے اغراض و مقاصد مدرسہ کے مدرس محمود خان نے پیش کئے۔اس کے بعد مدرسہ ھذا کے گریجویٹ ٹیچر ابوالمنتظر خان سرنے کویز میں شرکت کرنے والے طلباء کو چار چار گروپ میں تقسیم کرکے کویز کا آغاز کیا۔
طلباء سے سوالات کئے گئے طلباء نے بہت ہی اچھے انداز میں سوالات کے جوابات دئیے۔جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت سے آپ کی وفات تک مکی و مدنی زندگی پر سوالات کیے گئے۔
آخری مرحلے تک طلباء کے جوابات صحیح آتے رہے لیکن وقت کی پابندی کے سبب ٹھیک ساڑے چار بجے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔اس کے بعد مہمانان خصوصی مولوی محمد نثار صاحب ندوی ،
مفتی صبغت اللہ ندوی ،اور مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے طلباء کی ہمت افزائی فرمائی نیز آئندہ سیرت النبی( صلی اللہ علیہ وسلم) کوئز تعلقہ سطح پر لینے کا عزم کیا۔
اس کوئز میں اول نمبر حاصل کرنے والی درجہ ہشتم کی طالبہ کشف انجم غفور خان اور صایمہ صاحب خان کو اس پروگرام کے صدر مفتی صبغت اللہ خان کے مبارک ہاتھوں سے طلباء کو ٹرافی، سرٹیفیکیٹ،اور 1000 روپییے نقد انعام اسکول کمیٹی کے صدر کی جانب سے دی گئی۔
دوسرا انعام پانے والے طلباء کو ٹرافی سرٹیفیکیٹ و500 روپیے انعام نائب سرپنچ الطاف خان کی جانب سے اور تیسرا انعام کمیٹی کے ممبر ناظم خان کی جانب سے 300 روپیے اور اسکول کی جانب سے ٹرافی و سرٹیفیکیٹ دئے گئے ۔
درجہ چہارم سے پنجم کے اول،دوم اور سوم انعام پانے والے سبھی طلباءکو عمران خان سابق سرپنچ کی جانب سے 500 روپییے کا انعام دیا گیا۔ گاوں کی معزز شخصیت جناب وہاب خان نے اپنی جانب سے تمام طلباء کو مٹھائی کا نظم کیا تھا جو طلباء کو پروگرام کے اختتام پر تقسیم کردی گئی ۔
اظہار تشکر کے فرائض عتیق احمد سر نےادا کیا ۔آخر میں تمام مہمانوں کے ناشتہ کا نظم کیا گیا تھا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مدرسہ کے تمام ہی اساتذہ نےخوب محنت کی ۔






