مالیگاؤں( پریس ریلز ) شہر عزیز مالیگاؤں کا نہایت منفرد مشاعرہ جس میں عالمی شہرت یافتہ ، بیرونی شعرائے کرام ، کے ساتھ انجمن یارانِ سخن کے شعراء بھی سامعین کو اپنے کلام سے نوازیں گے ۔ ان شاء اللہ
یاد رہے انجمن یارانِ سخن جو کہ خالص تقدیسی شعر کہنے والے نوجوان شعراء کا ادارہ ہے ۔ لہذا! آپ سے گزارش ہے کہ اس عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ میں شرکت فرما کر اِن مخلص نوجوانان کی خوب حوصلہ افزائی فرما کر ذخیرۂ آخرت بڑھائیں۔۔۔۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
اراکین انجمن کی جانب سے آپ حضرات تک دعوت نامہ پہنچانے کا کام جاری ہے اور جن حضرات تک دعوت نامہ نہیں پہنچ سکے ان سے مخلصانہ اپیل کی جاتی ہے کہ اسی کو دعوت نامہ سمجھ کر شرکت فرمائیں ۔ اور عنداللہ ماجور ہوں.




