مقابلے کے کنوینر عبدالحسیب عثمانی نے اس سلسلے میں نامہ نگار کی وزٹ کے دوران تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں شہر کی چوبیس اردو ہائی اسکول کے ایک سو بیانوے طلبہ شریک رہے _ جس میں لڑکوں کی تعداد ساٹھ اور لڑکیوں کی تعداد ایک سوبتیس رہی _
حسبِ روایت طلباء و طالبات کے لیے الگ الگ نشستوں کا نظم کل آٹھ بلاک میں کیا گیا _ امتحان کے نگراں یوسف رشیدی سر نے بتایا کہ سیرت النبی کوئیز کمپیٹیشن میں شفافیت کے پیشِ نظر ہم نے اپنی ہائی اسکول کے طلبہ کو اس امتحان میں شریک نہیں کیا _
طلبہ کی سہولت اور تیاری کے لیے قبل از وقت کتابیں فراہم کی گئی جماعت اور معیار کے پیشِ نظر مشکل سطح کا تعین کرکے ماہر اساتذہ سے اسکالرشپ پیٹرن پر پیپر ترتیب دیا گیا ہے _ معروضی کثیر متبادل جوابات کے لیے (OMR SHEET) کی طرز پر جوابی پرچہ مہیا کیا گیا ہے جلد ہی جانچ کا مرحلہ مکمل کرلیا جائے گا _
جماعت اسلامی مالیگاؤں کے نمائندہ کی حیثیت سے فضل الرحمان شبیر جگر نے دوران گفتگو یہ بتایا کہ اس کمپیٹیشن کے نتائج 15 اکتوبر 2023 بروز اتوار کو اے ٹی ٹی ہائی اسکول کیمپس میں واقع مولانا آزاد ہال میں تقریب تقسیم انعامات و پیغام سیرت کے پروگرام میں کیا جائے گا _
اعلان کے مطابق لڑکے اور لڑکیوں کو الگ الگ پہلا دوسرا تیسرا انعام ٹرافی، کتابوں کا سیٹ، سرٹیفکیٹ دیا جائے گا نیز شریک تمام اسکولوں میں ٹیم کے مجموعی نمبرات کی بنیاد پر بہترین اسکول کا اعزاز ٹرافی اور کتابوں کا سیٹ دیا جائے گا _ اس موقع پر نامہ نگار نے بھی حاضری لگائی _
نظم و نسق اور اہتمام اچھا رہا _ امتحان کے اختتام پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے









