کھام گاؤں:27/دسمبر (واثق نوید) ، ادبِ اسلامی ناندورہ میں کارکن سازی مہم (علیکم باالجماعت) کے تحت 26 دسمبر کو علامہ اقبال لائبریری (دفتر جماعتِ اسلامی ) ناندورہ میں رات ساڑھے آٹھ بجے محمد مشتاق (مدرس) کی صدارت میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کے کنوینر راحیل ابن انجم تھے۔ نوجوان شاعر یاسین زاہد اور محمد ناظم (مدرس) نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔ نشست کی ابتدا محمد عمر فاروق نے تلاوت قرآن مع ترجمہ سے کی،
اس نشست کے پہلے دور میں نعتیہ کلام اور دوسرے دور میں غزلیں پیش کی گئیں۔ اس نشست میں یاسین زاہد وسیم زاہد، اسماعیل گوہر، متین طالب، راحیل انجم، اور اظہر عاطف نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس دوران عمرے کی سعادت حاصل کرنے والی سخن فہم شخصیت رفیق زکریا کا تمام شعرا کی جانب سے استقبال کیا گیا،
راحیل انجم نے اپنے جاذب لب و لہجے میں نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے،
اپنے صدارتی خطبے میں الحاج محمد مشتاق سر نے اجتماعیت کی اہمیت پر اپنے تاثرات پیش کیے سخن فہم حضرا ت کثیر تعداد میں موجود رہیں، محسن خان محسن کے شکریہ کے بعد اس با مقصد نشست کا اختتام ہوا
