کھام گاؤں:27/دسمبر (واثق نوید) اکولہ شہر کی معروف تعلیمی درسگاہ صفہ انگلیش ہائی اسکول و جونیر کالج کی فعال معلمہ غازیہ آفتاب کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ناسک کی ایک فعال تنظیم نے انہیں ریاستی سطح کا جیون گورو ہرسکار سے نوازا ہے ۔
ملی جانکاری کے مطابق اکولہ صفہ انگلیش ہائی اسکول و جونیر کالج کی فعال و متحرک معلمہ و انڈیا آئڈیل ٹیچرز ایسوسیشن کی ریاستی خاتون کنوینئر غازیہ افتاب کی تعلیمی ، اصلاحی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ناسک کی فعال سماجی تنظیم یونیٹی شیکشنک و سماجیک سنستھا نے بھاونا سنستھا کے اشتراک موصوفہ کو ریاستی سطح پر جیون گورو ہرسکار سے سرفراز کیا ۔ یہ اعزاز ایک پروقار تقریب میں ببن راؤ گھولپ، نانا صاحب بورستے ، ونود شانتارام امبرکر ، مچندر کدم ، الکاتائی گائیکواڑ ، شیواجی راؤ سرساٹھ ، کے موجودگی میں مہمانوں کے ہاتھوں دیا گیا ۔ واضح رہے کہ غازیہ آفتاب کو اس سے قبل بھی انکی تعلیمی ، اصلاحی خدمات کو دیکھتے ہوئے کئی تنظیموں نے انہیں اعزاز سے نوازا ہے


