مالیگاؤں( نمائندہ شا منا مہ) کو رونا کے نئے ویرینٹ 1-JN کا دائرہ وسیع ہونے کے تناظر میں آج وارڈ نمبر 16 کے سابق کارپوریٹر اور سیکولر سماج سیوک کے صدر ایاز احمد محمد سلطان المعروف ایاز ہلچل نے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جئے شری میڈم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر یہاں ڈاکٹر انکا بھاؤ سار اور صحت عامہ کی دیگر آفیسران بھی موجود تھیں۔
موصوف نے شہر سے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے معتمرین اور عازمین کے علاوه بر سر روز گار ملازمت اور نو کر پیشہ افراد جو بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔
اُن کے لئے کو رونا ابجیکشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ کار پوریشن محکمہ صحت عامہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے کو رونا مدافعتی انجیکشن لگانے کا سلسلہ بند ہے ۔
اس وقت کو رونا کے لئے ویرینٹ کی وجہ سے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر کو رو نا مدافعتی انجیکشن لگانے اور سرٹیفکیٹ رکھنے کے تناظر میں بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔ ایسے میں مالیگاؤں سے ہر ماہ میں ہزاروں افراد مقدس سفرعمرہ پر روانہ ہوتے ہیں ۔
آئندہ سال عازمین حج کی ایک بڑی تعداد سفرحج پر بھی روانہ ہوگی۔ اس طرح کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ایاز ہلچل نے کہا ہے کہ شہر کے بہت سارے افراد گلف ممالک سمیت دیگر یوروپی اور افریقی ممالک میں برسر ملازمت ہیں۔ وہ اپنے شہر، وطن واپس آنے کے بعد پھر بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں،
ایسے میں کو رونا کے نئے ویرینٹ کے مناظر کارپوریشن انتظامیہ کو رونا مدافعتی انجکشن کا انتظام کرے ۔ ڈاکٹر جئے شری میڈم نے ایاز لچل کی بات سننے کے بعد آئندہ ماہ یکم جنوری سے کارپوریشن کی جانب سے کو رونا مدافعتی انجکشن فراہم کئے جانے کا عندیہ دیا ہے۔




