کھام گاؤں (واثق نوید) حال ہی میں بارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ جس میں گونجکر کامرس اینڈ سائنس کالج کے ہونہار طالب علم محمد فاروق عبدالستار (رسی والے) نے 79.67 فیصد نمبرات حاصل کرکے اپنے کالج و خاندان کا نام روشن کیا ہے ۔ معلوم رہے کہ فاروق ایک محنت کش گھرانے سے تعلق رکھتا ہے خاندانی رسی بنانے کا کام ہے ۔ شہر کے مریم کالونی میں واقع مسجد ممتاز کے امام خطیب حافظ اکرم فاروق کر بڑے بھائی ہے ، جنکی رہنمائی و سرپرستی میں فاروق نے انگریزی میڈیم میں محنت و جدوجھد کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ، فاروق کی اس کامیابی پر اساتذہ اکرام ، والدین ، رشتے داروں اور دوستوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔
کھام گاؤں ، محمد فاروق کی بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی 79 فیصد نمبرات حاصل کرکے کیا والدین کا نام روشن
مئی 25, 2024
0
Tags
