ناندورہ , حاجی مزمل علی خان ومتر منڈل کی جانب سے ایس آئی آر رہنمائی ،نمونہ فارم تقسیم و بیداری مہم کا اغاز
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 29, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر ریاست کانگریس کمیٹی صدر جناب ہرش وردھن سپکاڑ کےحکم کے مطابق ،صدربلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی جناب پرکاش پاٹل کی رہنمائی میں بنائی گئ۔
ضلع S. I. R کمیٹی کے رکن حاجی مزمل علی خان نے ۔ ناندورہ شہر میں S.I.R. گائیڈ نمونہ فارم تقسیم کر کے ووٹرز بیداری مہم کا آغاز کیا۔
اس مہم کے تحت حاجی مزمل علی خان متر منڈل نے شہر کے مختلف حصوں میں شہریوں کو S.I.R نمونہ فارم دیکر عوام کو S.I.R کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
یہ عمل شہریوں کی رہنمائی کے لیے گیا کہ فارم کیسے پُر کرنا ہے، کن دستاویزات کی ضرورت ہے، کن غلطیوں سے گریز کرنا چاہیے اور ووٹرز کو کیا احتیاط کرنی چاہیے۔
اس موقع پر شہریوں کو بتایا گیا کہ S.I.R. مہم کے دوران سرکاری B.L.O کے ذریعے ہر ووٹر کے گھر پر فارم دستیاب کرایا جائے گا۔
جب بھی(بوتھ لیول آفیسر)۔ B.L.O آپ کے گھر آتے ہیں توآپ سے درخواست ہے کہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں، خاندان کا ہر ایک ووٹر اپنا فارم درست طریقے سے پُر کرے، تمام معلومات کا مکمل ذکر کرے، اس پر دستخط کریں اور ضروری دستاویزات کے ساتھ فارم جمع کرائیں۔
یہ بھی کہا گیا کہ ہر ووٹر اپنی پاسپورٹ سائز کی تازہ ترین تصویر تیار رکھیں، ضروری دستاویزات تیار کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کوئی غلط یا نامکمل معلومات نہ بھریں۔
اس موقع پر حاجی مزمل علی خان نے کہا کہ ہر ایک ووٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ S.I.R میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ عمل کریں اور یقینی بنائیں کہ ان کی ووٹر رجسٹریشن درست ہے یا نہیں اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں درست معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام میں ناندورا کاٹن مارکیٹ سمیتی کے ہمال ماپاری طبقے میں، ناندورہ شہر کی آٹو ڈرائیور یونین، سماجی کارکن فاروق بھائی، اکرام الدین منڈپ والے، وہاب بھائی، توصیف بھائی، ببو بھائی، شارق بھائی، سہیل بھائی، مظہر خان، بڈھن خان ، گلاب خان، سلطان قریشی، عاصم خان، صابر خان، مظہر خان، حبیب خان، ناصر خان، اسلم خان، مظہر خان، صہیب خان، صابر بھائی۔ ہاشم، امین رضا، حسین خان، ذاکر ٹیلر، محمد الیاس، سید نوید، بٹیو وانکھیڑے، نثار بھائی، عظیم بھائی کے ساتھ ساتھ متر منڈل کے دیگر کارکنان موجود تھے۔ انہوں نے شہریوں کو نمونہ فارم کی رہنمائی کی اور مہم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی اور بتایا کہ سرکاری فارم B.L.O سے دستیاب ہوگا۔ شہریوں نے اس اقدام پر بے ساختہ ردعمل دیا اور رہنمائی سے فائدہ اٹھایا۔