کھام گاؤں ، نازیہ الٰہی کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت توہین آمیز بیان پر کارروائی کا مطالبہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 24, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کھام گاؤں کی جانب سے ملعونہ نازیہ الٰہی کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن، کھام گاؤں میں تحریری شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ نازیہ الٰہی نے سوشل میڈیا اور عوامی بیانات کے ذریعے حضرت محمد ﷺ اور امہات المؤمنینؓ کے بارے میں گستاخانہ اور توہین آمیز کلمات استعمال کیے ہیں، جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ شہر صدر محمد عارف پہلوان کی قیادت میں پیش کیے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ معاشرے میں نفرت اور اشتعال انگیزی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ مجلس کے ذمہ داران نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) 2023 کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وفد نے اپنے مکتوب میں اس بات پر زور دیا کہ مذہبی شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ملک میں امن، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے۔ اس موقع پر مجلس کے متعدد عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے جنہوں نے شکایت نامے پر دستخط کرتے ہوئے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ وفد نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے حساس معاملات میں فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کے مذہبی جذبات کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔