کھام گاؤں (واثق نوید) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند بلڈھانہ کی جانب سے موتی مسجد میں 24 ستمبر بروز منگل خطاب عام منعقد کیا گیا ، پروگرام کا آغاز محترمہ غزالہ باجی صاحبہ کی تذکیر سے ہوا افتتاحی کلمات مقامی ناظمہ ساجدہ باجی صاحبہ نے پیش کیا ،
مہمان مقرر محترمہ عمارہ فردوس باجی صاحبہ جالنہ ، نے اختتامی خطاب فرمایا۔ پروگرام میں تقریبا ایک ہزار خواتین شریک رہی خواتین کے اندر دین اسلام کی عظمت اور محبت کے سلسلے میں رہنمائی کی گئی وہیں پر اخلاقی کردار کے سلسلے میں رہنمائی کی گئی اولاد کی تربیت اسلامی بنیادوں پر کی جائے اللہ سے اپنے رشتے کو مضبوط کیا جائے ، فیشن پرستی اور بے حیائی سے اپنے اپ کو بچایا جائے ، جسم اللہ کا ہے مرضی بھی اللہ کی ہوگی ساری زمین و آسمان اور کائنات کا مالک صرف اور صرف اللہ ہے لہذا ہم اللہ کے بندے بن کر زمین پر جیئے اور یہ جو بے حیائی اور عریانی جس نے سماج اور معاشرے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے اس کے بالمقابل حیا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارے ،
صحابہ اور صحابیات کی قربانیوں کو اپنی نسلوں کو سنائیں ، فکر آخرت اپنے اندر پیدا کریں ، اپنے بچوں میں اللہ تعالٰی کی محبت پیدا کریں ، کے ضمن میں سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ محترمہ ثمینہ باجی صاحبہ کی دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا ۔
