کھام گاؤں (واثق نوید) امسال کے ظفر حیات ریاستی مثالی صدرمعلم ایوارڈ ناگپور ، کے لئے ضلع پریشد اردو تحتانوی مدرسہ بہی گاؤں انجن گاؤں کے فعال صدر معلم سید مستقیم کا انتخاب عمل میں آیا۔ واضح ہوکہ اسی مہینے 14 سپٹمبر کو ایک پر وقار تقریب میں انہیں ایم۔جی۔پٹیل نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
آڈیٹوریم مولانا ابو الکلام آزاد ہائی اسکول و جونئیر کالج گاندھی باغ ناگپور میں ایک شاندار تقریب میں سید مستقیم سید منتظم کو اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر ان کے دوست احباب ، رشتہ دار کولیگ، آور ادارے کے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کمیٹی بہی گاؤں کے معزز اراکین نے خوشی کا اظہار کیا نیز انہیں مبارکباد دی ۔
بہت سی تعلیمی سرگرمیوں میں ہمیشہ فعال و سرگرم رہنے والے معلم سید مستقیم نے ، ظفرحیات ریاستی صدر معلم ایوارڈ کے لئےمنتخب کئے جانے پر اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا بعد ازاں جیوری ، ذمہ داران ،منتظمین، اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
