اس فائنل مقابلے میں جامعہ اسلامیہ فیضان ابرار رسوڑ کے حفظ ب کے طالب علم محمد زید محمد رضوان جڈا کو اول نمبر سے کامیابی حاصل کرنے پر اول انعام مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی زیارت عمرہ حافظ ندیم صدیقی جمعیت علماء ہند مہاراشٹرا ریاستی صدر کے دست مبارک سے تفویض کیے جاتے کی خوشی کے اظہار میں جامعہ ہذا میں بتاریخ 26 ستمبر 2024 بروز جمعرات صبح 9 بجے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب کا آغاز حفظ ب کے طالب علم محمد شائق کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔ بعد ازاں دینات اول الف کے طالب علم محمد صادق واگھی نے اپنی مترنم آواز میں نعت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر سب کو محظوظ ہونے کا موقع عنایت کیا ۔
نعت رسول مقبول کے بعد اول انعام یافتہ اپنے قابل و فرما بردار ہونہار طالب علم محمد زید اور اس کے والد محترم محمد رضوان جڈا کا جامعہ ہذا کے ناظم جامعہ مولانا اویس خان اشرفی، صدر مدرس حافظ محمد افروز اشاعتی ، ناظم تعلیم مولانا رحمت صاحب مظاہری حافظ محمد جنید صاحب ، مولانا سلمان صاحب حسینی ، حافظ عبد اللہ صاحب الیاسی٬مولانا محمد زبیر صاحب امام و خطیب فاطمہ مسجد ریسوڑ ، مفتی محمد مدثر صاحب امام و خطیب مرکز مسجد پٹھان پورہ ریسوڑ ، حافظ ابرار صاحب امام و خطیب مسجد غیبی پورہ رسوڑ ٬حافظ سید حیدر صاحب اشاعتی امام وخطیب گل باؤڑی رسوڑ نےگل اور مٹھائی پیش کرکے استقبال کیا ۔
تمام مدعو علماء کرام و ائمائے مساجد کی شرکت نے اس استقبالیہ تقریب کو مزید حسن بخشا ۔ محمد رضوان جڈانے اپنے فرزند کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے فرزند کی اس نمایاں کامیابی کو اپنے فرزند کی محنت اور اساتذہ کی تربیت کا ثمر قرار دیا۔ آخر میں ناظم جامعہ نے صدارتی خطاب میں اپنے مافی الضمیر کو ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اگر محنت کو اپنا شعار بنا لے تو وہ اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہے ۔ دنیا کے مشکل سے مشکل امتحان میں بھی نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے سے انہیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ اس کی عمدہ مثال محمد زید ہے ۔
ناظم جامعہ نے آخر میں استقبالیہ تقریب میں آئے ہوئے سبھی مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا ۔ کھانے سے قبل حافظ زبیر کی دعا ہوئی اور بعد ازاں تشریف فرما مہمانان خُصوصی نے خوش ذائقہ کھاناتناول فرمایا اور یہ استقبالیہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔


