بالاپور، جاوید قریشی ، قریش کانفرنس کے آکولہ ضلع تعلیمی کمیٹی کے صدر نامزد درس و تدریس کے ساتھ سماجی خدمات میں بھی سرگرم
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 28, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) قریش کانفرنس (رجسٹرڈ)، نئی دہلی کی جانب سے بالاپور کے معروف تعلیمی و سماجی کارکن جاوید قریشی کو ضلع اکولہ کی تعلیمی کمیٹی کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کے مہاراشٹر صدر ذاکر حسین قریشی کی جانب سے 26 ستمبر 2026 کو باقاعدہ تقرری نامہ جاری کیا گیا۔ جاوید قریشی کا تعلق بالاپور، سے ہے۔ وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ایکتا ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے بانی بھی ہیں، جس کے ذریعے تعلیمی اور سماجی شعبے میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ قریش کانفرنس کی جانب سے جاری کردہ تقرری نامے کے مطابق جاوید قریشی کو یہ ذمہ داری 26 ستمبر 2026 سے 15 مئی 2028 تک دو سال کے لیے سونپی گئی ہے۔ تنظیم کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے غور و خوض کے بعد ان کی تقرری عمل میں لائی ہے۔ تقرری کے موقع پر قریش کانفرنس کے عہدیداران اور سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے جاوید قریشی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ ضلع اکولہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرے کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ x