ربانی فیمیلی کے چار درخشاں ستاروں کی شعبہ طب میں بلند پرواز گورنمنٹ کوٹے سے فری سیٹ پر ایڈمیشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 26, 2026
0
share
الحمدللہ رب العالمین (پریس ریلیز) ، شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف سماجی و علمی خانوادے مرحوم الحاج بقرعیدی سردار و الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر فیمیلی کے چار بچوں نے میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم میں فری سیٹ حاصل کر کے ثابت کردیا کہ محنت اور جہد مسلسل ہی کامیابی کی کلید ہے- اسی طرح ربانی ماسٹر کے تیسرے صاحبزادے ریحان ربانی کی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ریحان ربانی نے گذشتہ سال رائل کالج آف فیزیو تھراپی سے بیچلر میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے پی جی کے لئے گورنمنٹ کوٹے سے"فری سیٹ" حاصل کرتے ہوئے اندو تائی گائیکواڑ پاٹل کالج آف فیزیو تھراپی، دھوٹی، ناگپور میں داخلہ حاصل کیا جبکہ دوسری صاحبزادی جویریہ ریحان ربانی بھی فری سیٹ پر احمد غریب یونانی میڈیکل کالج، اکل کنواں سے بی یو ایم ایس کر رہی ہے۔ مزید برآں کہ محمد ناصر ڈاکٹر راشد ربانی و محمد مصدق رضوان ربانی ایم بی بی ایس، کر رہے ہیں ڈاکٹر محمد معظم ایڈوکیٹ رفیق ربانی "رفا ہیلتھ کیئر" میں اپنی خدمات دراز کیے ہوئے ہیں ان تمام کامیابیوں میں ربانی فیمیلی کی مرحومہ حجن رضیہ ربانی و ریاض الدین ربانی ماسٹر کی لافانی دعائیں شاملِ حال ہیں- ربانی فیمیلی کے لیے رضوان ربانی نے مزید دعاؤں کی درخواست کی ہے- x الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر کے پسرزادے ڈاکٹر راشد ربانی کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد کاشف اور ان کی انکی اہلیہ ڈاکٹر لائبہ نے گذشتہ سال ایس ایم بی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر (دھامن گاؤں، اگت پوری) کالج سے ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے مالیگاؤں سول ہاسپیٹل اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیلتھ سینٹر میں خدمات پیش کرتے ہوئے اپنی اسٹڈی جاری رکھی، ڈاکٹر محمد کاشف ڈاکٹر راشد ربانی نے ایم-ڈی (مائیکرو بایولوجی) کے لئے گورنمنٹ کوٹے سے "فری سیٹ" پر ڈاکٹر وی ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، شولا پور، میں داخلہ حاصل کیا۔ جبکہ ڈاکٹر لائبہ کاشف نے گورنمنٹ میڈیکل کالج، میرج (سانگلی) میں ایم-ڈی (پی ایس ایم) کی پوسٹ پر گورنمنٹ کوٹے سے"فری سیٹ" حاصل کی- اسی طرح الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر کے دوسرے صاحبزادے ایڈوکیٹ رفیق ربانی کی صاحبزادی درخشاں فردوس ایڈوکیٹ رفیق ربانی نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے گورنمنٹ کوٹے سے"فری سیٹ" پر ضلع دھولیہ کی اجمیرا میڈیکل کالج آف آیوروید میں بی اے ایم ایس میں داخلہ حاصل کیا-