شہر مالیگاؤں کی معروف شخصیت موسیٰ بیگ پاپا میاں (ٹھیکیدار)، ساکن جمہور نگر، مختصر علالت کے بعد اپنے مکان پر انتقال کر گئے۔ بروز سنیچر 28 مارچ 2026 کو بڑے قبرستان میں مرحوم کی تدفین عمل میں آئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم موسیٰ بیگ کا شمار مالیگاؤں اور اطراف دیہاتوں میں ایک تجربہ کار اور دیانتدار ٹھیکیدار کے طور پر ہوتا تھا۔ وہ اپنی خوش اخلاقی، ملنساری اور خدمتِ خلق کے جذبے کے لیے جانے جاتے تھے۔ پسماندگان میں ان کے صاحبزادے فیروز بیگ المعروف راجو ٹھیکیدار اور وسیم بیگ (معلم، سٹانہ) شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ شریکِ غم: مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ، ایکتا فاؤنڈیشن، پرواز اکیڈمی، ادارہ النسیم اور نوجوانان محلہ جمہور نگر مالیگاؤں