رہ کہ دنیا میں نہیں بشر کو زیبا غفلت موت کا بھی دھیان لازم ہے کہ ہرآن رہے جو بشر آتا ہے دنیا میں کہتی ہے قضاء میں بھی پیچھے چلی آتی ہوں ذرا دھیان رہے ازقلم : حافظ عقیل احمد ملی قاسمی بانی و ناظم جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی درے گاؤں،مالیگاؤں 9270062488
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 06, 2026
0
share
آج بروز جمعہ مورخہ 6 مارچ 2026 مطابق 16 رمضان المبارک 1447 بوقت سحر یہ دردناک اطلاع موصول ہوئی کہ ہمارے استاد محترم حضرت مولانا مقبول اختر صاحب ملی قاسمی دامت برکاتہم کی والدہ محترمہ اس دار فانی سے دارِ حقیقی کی طرف بقضائے الٰہی کوچ کرگئیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ یقیناً والدہ محترمہ کا سایہ سراپا رحمت ہی ہوتا ہے اور بطور خاص وہ عظیم ماں جس کی نیکی اور تقویٰ پر اطمینان کے لئے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ اس نے اپنی تمام اولادوں کو حافظ قرآن اور جید عالم دین بنایا ہو ان کا اس دنیا سے رخصت ہوجانا اور بھی زیادہ سخت صدمہ کی بات ہے۔ مرحومہ بہت ہی نیک سیرت عبادت ریاضت سے بہت زیادہ دلچسپی رکھنے والی اور ایک بھرے پرے خاندان کی سربراہ تھیں۔ عمر کے جس مرحلے میں تھیں اس کی وجہ سے کمزوری زیادہ بڑھ گئی تھی۔ لیکن یہ بہت حوصلہ افزاء بات ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شب جمعہ جیسی فضیلت اور خصوصاً تہجد کے وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس بلایا ہے یقیناً آخرت کی منازل خیر کے ساتھ ہی ادا ہوں گی ان شاءاللہ۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم صدر و اراکین شاہ ولی اللہ اکیڈمی حضرت مولانا مقبول اختر صاحب ملی قاسمی حضرت مولانا افتخار سالک صاحب قاسمی حضرت مولانا مفتی مسعود اختر صاحب قاسمی مولانا ابوذر ملی مولانا محمد اطہر ملی ندوی مفتی حذیفہ سالک ملی کے ساتھ خاندان کے وہ تمام افراد جنہیں اس وقت صدمہ پہنچا ہے ان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں انہیں صبر و رضا کی تلقین کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں دست بدعا ہیں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائے جملہ متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے (آمین) بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔ جاری کردہ : صدر و اراکین شاہ ولی اللہ اکیڈمی مالیگاؤں۔