ملکاپور ، سید اصغر عرشیؔ سبکدوش۔ سید برادران کی جانب سے استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 05, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)ضلع بلڈھانہ کے تعلقہ ملکاپور میں واقع غلام یسین خان جمعدار نگر پریشد اُردو پرائمری اسکول ملکاپور کے اعلیٰ مرتبت صدر مدرس اور انچارج پرشاسن ادھیکاری نگر پریشد ملکاپور سید اصغر عرشیؔ ماہِ فروری میں طویل سرکاری خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔
اس موقع پر سید برادران ملکاپور کی جانب سے ان کے دولت کدہ پر جا کر پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی تعلیمی و انتظامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ سید اصغر عرشیؔ نے دورانِ ملازمت دیانت داری، اصول پسندی اور انصاف پسندی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور ایک مخلص معلم و منتظم کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔
وہ ادبی ذوق کے حامل شاعر و ادیب بھی ہیں اور اس وقت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اصلاحِ معاشرہ کمیٹی ملکاپور کے معاون کنوینئر کی حیثیت سے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سید قدیر خلیل، سید شکیل خلیل، سید عقیل خلیل، سید ذاکر خلیل اور سید زکی شکیل موجود تھے، جنہوں نے سید اصغر عرشیؔ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و درازیٔ عمر کے لیے دعا کی۔