بالاپور ، پاور پوائنٹ کے ذریعے سائنس کی وضاحت علی پبلک اسکول میں دلچسپ مقابلہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 07, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) یومِ سائنس کے موقع پر علی پبلک اسکول، بالاپور کے اے وی روم میں جماعت چہارم اور پنجم کے طلبہ کے درمیان پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (PPT) مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سائنسی موضوعات کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
طلبہ نے نظامِ شمسی، گرہن، روشنی، سایہ اور قدرتی آفات جیسے موضوعات پر خود تیار کردہ پریزنٹیشن پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس سرگرمی سے طلبہ میں سائنس کے تئیں دلچسپی کے ساتھ ساتھ پریزنٹیشن اور تکنیکی مہارتوں کو بھی فروغ ملا۔
اس موقع پر اسکول کے سیکریٹری ڈاکٹر زبیر ندیم، ڈائریکٹر عنبر کاظم، پرنسپل رضوانہ پروین، سائنس ٹیچر سمیہ تسنیم اور مقابلہ جاتی کمیٹی کی ذمہ داران عفت جمال، مدیحہ فردوس اور شہینی کنول موجود تھیں۔ مقابلے کا انعقاد اسکول کی مقابلہ جاتی کمیٹی نے کیا۔
انتظامیہ کے مطابق اس طرح کی تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی مسلسل کوششیں جاری ہے۔