مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر نخشب مسعود کی کتاب کا اجرا اور ”محفلِ افسانچہ“ 18 نومبر کو
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 13, 2026
0
share
ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، ممبئی کے زیرِ اہتمام معروف ادیب ڈاکٹر نخشب مسعود کی تازہ تصنیف ”بیتال و کرمادیتیہ کی عصری داستانیں“ کی باوقار اجرائی تقریب اور ایک شاندار ”محفلِ افسانچہ“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ادبی تقریب 18 نومبر 2026ء بروز بدھ، دوپہر 2:30 بجے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی (اولڈ کسٹم ہاؤس، ڈی ڈی بلڈنگ، دوسری منزل، شہید بھگت سنگھ مارگ، فورٹ، ممبئی-400001) میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی تفصیلات: • صدارت و اجرا: تقریب کی صدارت ممتاز ادیب اقبال نیازی فرمائیں گے، جب کہ کتاب کا رسمی اجرا مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین سید حسین اختر کے دستِ مبارک سے عمل میں آئے گا۔ • اظہارِ خیال و تاثرات: کتاب اور صاحبِ کتاب کے فن پر چیئرمین اردو اکادمی سید حسین اختر، رؤف صادق، سراج فاروقی، شیریں دلوی، اسلم پرویز، اقبال نیازی، انور مرزا، شیخ عبداللہ مسرور، شکیل مصطفیٰ اور شاداب رشید اپنے قیمتی تاثرات پیش کریں گے۔ • محفلِ افسانچہ: تقریب کے دوسرے حصے میں منعقدہ محفلِ افسانچہ میں انور مرزا، شیریں دلوی، وقار قادری، اقبال نیازی، سراج فاروقی، خالد قریشی، رؤف صادق، ڈاکٹر نخشب مسعود، عبداللہ خان کرلا، شکیل مصطفیٰ اور عاکف نبیل اپنے افسانچے پیش کریں گے۔ • رسمِ شکریہ: تقریب کے اختتام پر مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کریں گے۔ اکادمی کی جانب سے شہر کے تمام ادب نوازوں، قلم کاروں اور شائقینِ ادب سے اس علمی و ادبی محفل میں شرکت کی پُرخلوص اپیل کی گئی ہے۔