![]() |
| فوٹو: آر ٹی پی سی آر جانچ پڑتال کرتے ہوئے |
پربھنی (سید یوسف) پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر پاتھری ضلع پریشد مدارس میں گرام پنچایت الیکشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں - اساتذہ کو آر ٹی پی سی آر جانچ پڑتال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے - اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے صبغت اللہ خان سر گریجویٹ ٹیچر ضلع پریشد اردو ہائی اسکول پاتھری نیز ضلع صدر نیشنل اردو ٹیچر یونین پربھنی کی RTPCR جانچ کروائی گئی ہے - اس موقع پر پاتھری کے سرکاری اسپتال میں اساتذہ کا آر ٹی پی سی آر جانچ پڑتال کیا گیا - واضح ہو کہ س۔ای۔او۔ضلع پریشد پربھنی کے جاری کردہ لیٹر کے بعد تعلقہ پاتھری کے بی۔ڈی۔او۔نےگرام پنچایت کے الیکشن کے پیش نظر ۱۵ جنوری کو ہونے جا رہے ہیں - اس ضمن میں تعلقہ پاتھری کے تمام ضلع پریشد مدارس کے ملازمین کی جانچ کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں - ۔جس کے سبب ضلع پریشد محکمہ تعلیمات، پربھنی کی جانب سے بی۔ای۔او ۔راٹھور سر کی رہنمائی میں مذکورہ امرجاری ہے- اسی اثنا میں ٹیسٹ کرواتے ہوے صبغت اللہ خان سر اور خواجہ انصاری سراور ڈاکٹر پٹھان سر نے آج آر ٹی پی سی آر جانچ پڑتال استفادہ حاصل کیا ہے -


