جمعیت علمإ سلیمانی چوک نے آگ متاثرین کے درمیان راشن کارڈ تقسیم کیا
مورخہ 15دسمبر 2020ٕ بروز منگل رات دس بجے دفتر جمعیت علمإسلیمانی چوک پر ایک مختصر نشست مولانا آصف شعبان ناٸب صدر جمعیت علمإ ضلع ناسک کی صدارت میں منعقد ہوٸ جس میں آگ متاثرین کے درمیان راشن کارڈ تقسیم کیا گیا
اس سے قبل صدر مجلس نے کہا کہ 28نومبر کو سنجری چوک رمضان پورہ میں بھیانک آگ لگنے کی وجہ سے متاثرین کے تمام دستاویزات جل کر بھسم ہوگٸے تھے جمعیت علمإ کے ذمہ داران نے پرانت آفیسر اور کمشنر سے ملاقات کی اوربتایا کہ متاثرین کے کاغذات راشن کارڈ اور جنم داخلہ ودیگر ضروری کاغذات بناکر دیاجاۓ
آفیسران نے فوری طور پر حکم جاری کرکے کام کا آغاز کروادیا اور آج ایک مہینہ سے بھی کم عرصے میں متاثرین کو جنم داخلہ میت داخلہ اور راشن کارڈ جمعیت علمإ سلیمانی چوک کے توسط سے فی سبیل للہ تقسیم کیاگیا صرف سرکاری فیس اداکرنا تھی جوکہ جمعیت علمإ سلیمانی چوک نے ادا کردیا ہے اخیر میں تمام متاثرین کے درمیان راشن کارڈ تقسیم کیا گیا
اس موقع پر مولانا جمال ناصر ایوبی مولانا نیاز ملی قاری اخلاق احمد جمالی حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا عبدالرحیم بیتی مفتی شاکر اشاعتی شاکر سر شیخ عتیق سر پاسبان قیصر خلیل ایم ایم مدنی کے علاوہ متاثرین کے اہل خانہ موجود تھے