گنگا جمنی تہذیب کی انوکھی مثال
گزشتہ ٢٠ سالوں سے ایسا لگتا ہے کے اب وہ 65 سال پہلے والا مالیگاؤں نہیں رہا تہذیب و ثقافت کے وہ علمبردار نہیں رہے گنگا جمنی تہذیب کے متوالے بھی ناپید ہوگئے محبت کی فضا نفرت میں تبدیل ہوگئی آپسی بھائی چارہ کاجنازہ نکل گیا محبت و الفت کے بول بھی کم ہوگئے زہریلی فضاء نفرتوں کی دیوار سیاست کی کالا بازاری اور حکومت کی گندی پالیسیوں کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ چل پڑا یہی وہ مالیگاؤں ہے جس کی تہذیب و ثقافت کی مثالیں دیگر شہروں اور دیگر ممالک کے لوگ دیا کرتے تھے. گنگا جمنی تہذیب یہاں کی اپنے آپ میں ایک مثال تھی پر افسوس پچھلے بیس سالوں سے اس شہر کو فرقہ پرستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے گنگا جمنی تہذیب کی دھجیاں اڑا دی گئی شہیدوں کی یادگار کو مدعہ بناکر شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو تار تار کیا گیا. شہر کے تاریخی قلعہ کو آر ایس ایس کا گڑھ بنا دیا گیا. شہر کے جوانوں کو نشے کا عادی بنا دیا گیا. ایسے وقت میں شہر کی آہ و بقا کے لیے گنگا جمنی تہذیب کیلئے بلا توقف رضوان بھائی بیٹری والا نے ہندو مسلم ایکتا کا ثبوت دیا اور شہر میں پہلی دفعہ اتحاد ہونے کا نعرہ دیا رضوان بھائی بیٹری والا مالیگاؤں شہر کے ساتوں شہیدوں کو انصاف⚖ دلانے کے لیے تگ و دود کر رہے ہیں. اسی اثناء میں آج ہی برسوں سے شہیدوں کو انصاف دلانے کے لیے تگ ودود کرنے والے رضوان بیٹری والا نے شہر مالیگاؤں کے 7 شہیدوں کی شکل میں ایک وفد کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس وفد کی خاص بات یہ تھی کہ یہ 7 لوگ اپنے سر پر شہیدوں کے نام لکھی ہوئی ٹوپی پہنے ہوۓ اپنے سینوں پر بھی شہدا کا نام چسپاں کیے ہوۓ تھے اور اپنی پیٹھ پر تحریکی نعرے چسپاں کیے ہوۓ تھے. جگہ جگہ پر اس وفد و رضوان بیٹری والا کا استقبال کیا گیا استقبال کرنے والوں میں چند افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے. مجلس ابناۓ قدیم اسلامیہ بجرنگ واڑی، مولانا سفیان احمد جمالی، مولانا نورالعین جمالی، مولوی ابوعبید جمالی، قاری اسحٰق جمالی، ظھیر پینٹر، عتیق بھائی اندوری سوڈا، شریف منصوری سماجوادی پارٹی، الفراز سوسائٹی گولڈن نگر، پیصیفک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، مبین بھائی ٹرک والے اینڈ گروپ و دیگر محب الوطن ہم وطنی بھائیوں نے بھی شہیدوں کے اس وفد کا پھولوں اور پھولوں سے لدے سہروں سے شایان شان استقبال کیا اس کے بعد رضوان بیٹری والا شہیدوں کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے کارپوریشن سے متصل قلعے کے پاس ڈپٹی کمشنر کو باہر طلب کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کو مکتوب دیا گیا اور 25 جنوری تک شہیدوں کا نام کندہ کرنے کی اپیل کی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کے آپ کا یہ مطالبہ جائز ہے ہم نے شہیدوں کا نام کندہ کرنے کے لیے لیٹر اوپری لیول کے سرکاری افسروں کو بھیج دیا ہے جیسے ہی اوپر سے نام کندہ کرنے کا آرڈر پاس ہوگا ہم فوراََ نام کندہ کردینگے رضوان بھائی نے کہا کے اگر 25 جنوری تک شہیدوں کا نام کندہ نہیں کیا گیا تو ہم شہر کے معتبر و پڑھے لکھے طبقہ کو ساتھ لیکر اپنے ہاتھوں سے نام کندہ کریں گے ایسے وقتوں میں لاء این آرڈر کا معاملہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار کارپوریشن ہوگی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ایسی نوبت نہیں آئے گی شہیدوں کا نام کندہ کرنے کی تیاری و کوشش جاری ہے.




