![]() |
| مولا مقبول احناف سالک دہلوی اشرفی خطاب کرتے ہوئے |
سالانہ عر س سید سلیمان علی ساجد نقشبندی میں علما ومشائخ کابیان
سہارا بیورو،کھجوری،نئی دہلی
۰۱جنوری ۱۲۰۲ء
کرونا اللہ کی آزمائشوں میں سے ایک آزمائش ہے،سائنس اور دوا کے زور پر اس کا خاتمہ ممکن نہیں،کرونا نے پور ی جدید ترقی یافتہ انسانی دنیا کو اپنی ہلاکت خیزی سے بے بس کر دیاہے،اربوں ڈالر اور کھربوں ریال پانی کی طرح بہائے جاچکے ہیں مگر ابھی بھی اس سے مکمل گلو خلاصی ممکن نہ ہوسکا ہے۔کیونکہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔اور یہ بلائے عظیم انسان کے ہاتھوں کی کمائی اور اس کا بدلہ ہے۔لہذا اس سے گلو خلاصی صرف اورصرف سنت نبوی اور طب نبوی کیاتباع سے ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر اور ادیب حضرت مولانامقبول احمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر نئی دہلی نے سالانہ عرس ساجدی منعقدہ گلی نمبر ۰۱،بی۔بلاک،رحمان چوک،کھجوری نئی دہلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ سنت نبوی خصوصا طب نبوی ہزروں اقسام کی لاعلاج وبائی امراض کا تیر بہدف علاج ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں کرونا پھیلنے کی شرح بہت کم ہے۔جدید میڈیکل سائینس کرونا کو روکنے کے لیے جن احتیاطی تدابیر کی بات کرہی ہے،اسے رسول پاک نے چودہ سو سال قبل ہی نتا دیا تھا اور مسلمان ہزار بد اعمالیوں کے باوجودان تدابیر پر بہت حد تک عامل ہے۔مولان انے علما ومفتیان کران سے اپیل کی کہ جدل بازی میں کوئی ایسی بات یا فتوی نہ پھیلائیں جس سے ماحول میں پراگندگی پید اہو،اور فرقپ پرست حکومت کو مسلمانوں کو مزید پریشان ارنے کاموقع مل جائے۔ حالت اضطرار میں قرآن پاک نے ہمیں جو سہولت دی ہے،ہم اس سے استفادہ کریں۔
![]() |
| مولانا جاوید نقش بندی دہلوی خطاب کرتے ہوئے |
پروگرام کے روح رواں دہلی کے معروف شیخ طریقت، ترجمان سلسلہ نقش بندیہ شہزادہ خطیب اعظم،حضرت علامہ ومولانا سید شاہ جاوید علی نقش بندی صاحب قبلہ دربار اہل سنت ڈی،۶۲میر درد روڈ،نئی دہلی نے آخر میں آخر میں خطبہ صدارت واستقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہ مووجدہ وقت مس،مسلمانو ں سے مزید قربانیوں کا متقاضی ہے،ہمیں حکمت وتدبر سے کام لینے کی ضرورت ہے۔آہماری چھوٹی سے غلطی ہم سے اورہماری آنے والی نسلوں سے گراں قیمت وصول کرسکتی ہے۔ہماری لمحوں کی خطا صدیوں پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہے۔حالات کی نزاکت کا ادراک واحساس اصل خدمت دین متین ہے۔مولانا نقش بندی نے پیر طریقت حضرت سید ساجد علی نقش بندی کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت مرتبہ ولایت پر فائز تھے۔فقر ودرویشی ان کی پہچان تھی،خلوص اور للہیت ان کا اوڑھنا بچھونا تھا،انھوں ے پینتیس سال تک مسلسل اجمیر معلی میں ماہ محرم الحرام میں دس روزہ خطاب کیا۔آپ نے کبھی نذرانے اور عہدے کیپرواہ نہ کی۔پوری زندگی دین کی خدمت اور سنت مصطفیٰ کی نشر واشاعت میں گزار دیا۔
![]() |
| عوام اہل سنت خطاب سماعت کرتے ہوئے |
خلیفہ تاج الشریعہ مولانا اشفاق احمد رضوی صدر آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام شاشتری پارک نئی دہلی نے کہ علما ومشائخ کی معاشی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے،سال بھر کی فقر وفاقہ نے ائمہ مساجد کو بے حال کردیاہے،کرونا کی وبا میں مسلم سماج میں کرونا سے سب سے زیادہ علما وائمہ کاہی طبقہ ہے جو در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،طالم انتظامیہ بجائے مدد کرنے کے ان کو ملازمت (امامت)ہی سے فارغ کردے رہی ہے،ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی معاشی خود کفا لتی کے لیے کوئی لائحہ عمل طے کریں،اور اپنے مذہبی رہ نماؤں کو مزید رسوا ہونے سے بچائیں۔مولانا سید قمر الحسن رضوی رچھا بریلی شریف نے نماز کی اہمیت اور فضیلت پر خوبصورت گفتگو فرمائی اور مسلمانوں کو نماز کی پابندی کیطرف بھر پور توجہ دلائی اور کہا کہ ہماری تمام ناکامیوں اور بربادیوں کا اصلی سبب ترک صلاۃ اور اللہ ورسول کی ا نامفرمانی ہے۔مولانا تنظیف احمد نے بھی اپنی پر مغز خطابت سے سامعین کے دل دماغ پر اچھا اثر چھوڑا۔اور جہیز کی لعنت کا بھر پور رد کیا۔
![]() |
| تصویر پر کلک کریں ویڈیو دیکھے |
پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔بعدہ نعت خوان رسالت نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کیے۔رعت خوان رسول قاری طاہر علی،مولانا غلام محمد اورمداح رسول غلام احمد رضا قطبی،حافظ عبدالودود قطبی متعلم جامعہ خواجہ مدنپور کھادر، نے اپنے کلام اور سوز ساز سے سامعین میں کے دلوں میں عشق رسول کی گرمی پید اکردی۔ پروگرام کی نظامت معروف نقیب اجلاس مولانا سید قیصر خالد نے فرمائی،موصوف نے اپنے نپے تلے اور بے انداز میں پروگام میں جان ڈال دی،ان کے منتخب اور انقلابی اشعار نے لوگو ں کاذہن وماغ جھنجھوڑ کررکھ دیا۔
![]() |
| فوٹو پر کلک کر ویڈیو دیکھیں |
پروگرام کی سر پرستی شیخ طریقت، ترجمان سلسلہ نقش بندیہ شہزادہ خطیب اعظم،حضرت علامہ ومولانا سید شاہ جاوید علی نقش بندی صاحب قبلہ دربار اہل سنت ڈی،۶۲میر درد روڈ،نئی دہلی نے فرمائی۔گزشتہ کئی سالوں سے شمس الواعظین والعارفین،عاشق رحمت للعالمین شیدائے اہل بیت کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین شیخ طریقت خطیب اعظم حضرت مولانا سید ساجد علی نقش بندی قادری چشتیہ ابوالعلائی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تعلیمات مصطفیٰ صلی اللہ علیہو سلم کی اشاعت اور معاشرہ کی اصلاح کے لیے کھجوری کئے مسلمانوں کی طرف سے محفل میلاد النبی صلی اللہ ولیہ وسلم کا اہتمام کیا جاتاہے۔امسال بھی کھجوری کے زند ہ دل نوجوانوں نے پروگرام کو سجانے اور سنوارنے میں بے پنا ہ قربانی پیش کی۔
کھجوری کے زندہ مسلمانوں خصوصا محمد حسینی،محمد انوار،شرافت علی،محمد سلیم،ماسٹر رئیس احمد،علی حسن،عبد الجبار،محمد شمیم،مہدی حسن،محمد انصاروغیرہ نے دل وجان سے پروگرا م کو سجا یا سنوارا اور آخری وقت تک سردمو سم کے باوجود محفل میں جمے رہے۔کھجوری واطراف دہلی علاقے کے درجنوں علما خصوصا ائمہ مساجد نے واساتذہ مدارس اور ذمہ داران مساجدنے رضاکارانہ طور پر پروگرام کی تشہیر وتوسیع کے لیے اپنی خدمات انجام دیں۔اور اخیر تک منبر رسول پرموجود ہے۔جن میں مولانا عبد الواحد،مولانا توصیف احمد امجدی ناظم اعلیٰ جامعۃ البنات نسواں،حافظ وقاری عمران احمد،مولانا فہیم احمد،مولانا طالب رضا،احمد رضا،امانت علی،مولانا طاہر علی،محمد راشد رضا،مولانا سید سہیل احمدکا کردار بھی لائق تعریف ہے۔
دیگر مہمانوں میں مولانا صدیقی صاحب اوکھلا،صوفی اشفاق احمد ابوالعلائی،مولانا ابصار احمد مدرسہ گلشن اولیا،حافظ سید واصف علی نقش بندی،حافظ سید کاشف علی نقش بندی،حافظ سید عاقب علی نقش بندی،سید ناصر علی نقش بندی،سید راشد علی نقش بندی،محمد عمران نقش بندی،راشد رضا نقش بندی،سراج الدین نقش بندی،دل شاد خان،محمد حسین،محمد تسلیم،محمدعارف،حافظ محمد اسحاق،حافظ محمد عرفان نقش بندی ،محمد ذکر علی،محمد ناصر علی،نے پروگرام میں جولہ گر ہوکر پروگرام کی زیب وزینت میں اضافہ کیا۔
آخر میں دروسلا م کا نذرانہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کیا گیا۔بعدہ فخر القرا حافظ وقاری سلیم احمد نے قل شریف اور درود تاج اپنے مخصوص مصری لہجے میں پڑھ کرمجمع پر وجد طاری کردیا۔ پیر طریقت ترجمان سلسلہ نقش بندیہ شہزادہ خطیب اعظم،حضرت علامہ ومولانا سید شاہ جاوید علی نقش بندی صاحب قبلہ دربار اہل سنت ڈی،۶۲میر درد روڈ،نئی دہلی نے انتہائی رقت آمیز انداز میں دعا فرمائی،جس پر حاضرین نے آمین کی صدائیں بلند کر کے بارگاہ مولیٰ تعالی میں اپنی عاجزی وفروتنی کا اظہا رکیا۔دورودراز سے آنے والے تمام علما وشعرا اور مخصوص حاضرین وزائرین کے لیے لنگر چشتیہ کا اہتمام کیاگیا۔





