مالیگاؤں۔چالیس گاؤں کے نوجوانوں کی ایک ٹیم گرنا ڈیم پر تفریح کے لیے آئی ہوئی تھی۔اچانک دوستوں کے ساتھ گرنا ڈیم ساتھ آئے ہوئے دوست23 سالہ تعلیم یافتہ نوجوان رویندر شر و ڈ ے نے گرنا ڈیم کے پل سے گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی۔
اس ضمن میں ملی تفصیل کے مطابق 3 جنوری کو دوپہر 4 بجے یہ سانحہ پیش آیا۔اس سانحہ کے پیش آنے کے بعد تیراکی کا فن جا ننے والے کی ماہر تیراکوں نے ہمدردی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے نوجوان کی لاش تلاش کرتے رہے۔
تیراک لوگوں نے جہاں کوشش کی۔وہیں گرنا ڈیم کے آس پاس کے لوگوں نے بھی کافی کوشش کی۔
دِن اور رات بھر کوشش کرنے کے باوجود لاش نہ مل سکی تب چالیس گاؤں کے رکن پارلیمنٹ امیش پا ٹیل نے دلی سے شکیل تیرا ک سے رابطہ قائم کیا۔
اس ضمن میں شکیل تیراک نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گرنا ڈیم فل بھرا ہوا ہے۔
لاش کی تلاش کافی دیر تک خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ فائر اسٹیشن پر خدمت انجام دینے والے واٹر ٹائیگر کے نام سے مشہور شکیل تیرا ک نے کی۔
مسلسل 3 گھنٹہ گرنا ڈیم کے گہرے پانی میں لاش کو تلاش کرنے میں شکیل تیرا ک کامیاب رہے۔
اس کامیاب کوشش کرنے پر چالیس گاؤں کے نو جوانوں اور رکن پارلیمنٹ نے انسانیت کی خدمت کرنے پر شکیل تیراک کا شکریہ ادا کیا۔اور رابطہ نمبر بھی کئی لوگوں نے لیا۔۔اور ملاقات کا وعدہ کیا۔
شکیل تیر اک اور اُن کی ٹیم کے لوگوں سے آئندہ بھی اس طرح کی خدمت انجام دینے کی توقع کی۔اس طرح کی اطلاع ثنا نیوز کو شکیل تیراک کے ذریعے موصول ہوئی۔




