بروزجمعہ بتاریخ ١۵/جنوری 4/بجےسے6/بجےتک دارالعلوم حجازیہ چشتیہ کےسامنےحضرت علی ایجوکیشنل اینڈویلفیرٹرسٹ کےزیراھتمام کسان باغ بنایاگیا۔جس میں علماءاوردانشوروں نےشرکت فرمایااوردستخط کرکےکسانوں کی حمایت کابرملااعلان کیا۔اس میں جناب سراج رشیدخان صاحب نےاپنی تقریرمیں تمام ھندوستانیوں سےاپیل کی کہ وہ کسان بھائیوں کاساتھ دیں۔اوران کےاحتجاج میں امن وامان کےساتھ شامل ہوں۔۔مفتی محمدمنظرحسن خان اشرفی مصباحی نےاپنےخطاب میں کھاکہ آج پوراملک پریشان ہےاورمالی بحران میں گرفتارہے۔ایسےوقت میں ایسےکالےقانون کی وجہ سےمزیدبحران اورکسمپرسی کی کیفیت پیداہوجائےگی۔پچاس سےزائدکسانوں کی جانیں اس کالےقانون کےخلاف احتجاج میں جاچکی ہیں۔ان تمام کسانوں کےاہل خانہ کومعاوضہ دیاجائےاورانکےگھرکے ایک فردکونوکری دی جائے۔آج متحدہونےکی ضرورت ہے نہ کہ اختلاف وانتشارکی۔ہرطرف انارکلی کی صورت ہے۔نفرت کی آگ سلگ رہی ہے۔کسان ہمارےملک کی شان ہیں ۔جب سب سوتےہیں تووہ محنت شاقہ کےذریعےکاشت کاری کرکےغلہ کی فراوانی میں اہم کرداراداکرتےہیں۔اس موقع پرعلامہ سیدنجم الدین قطبی صاحب،علامہ عماداشرف خان صاحب،قاری عبدالحفیظ اشرفی صاحب،حافظ شھباز خان صاحب،حافظ کمال الدین خان اشرفی صاحب،حافظ شمس تبریزاشرفی صاحب،جناب سیف خان صاحب،جناب امتیاز انصاری صاحب،جناب شعیب خان صاحب صدرغوثیہ مسجد۔جناب بشیرخان صاحب جناب امین قریشی صاحب،جناب سھیل صاحب کےعلاوہ دیگردانشوران نےبھی شریک پروگرام ہوکرکسانوں کی حمایت کی۔۔۔
گھاٹ کوپرویسٹ میں کسان باغ بناکرکسانوں کی حمایت کی گئ۔کالےقانون واپس کیئے جائے۔فوت شدہ کسانوں کےورثاکومعاوضہ اورنوکری دیا جائےمفتی محمدمبظرحسن خان اشرفی مصباحی ممبئ
جنوری 15, 2021
0
Tags




