![]() |
| Apne Ilake Me Kisan Shaheen Bagh Banae |
کسانوں کی حمایت میں اپنےعلاقوں میں علامتی ،،کسان شاھین باغ،،ضروربنائیں۔کسانوں کےبغیرملک کی ترقی ناممکن ہے۔مرکزی حکومت جلدکالےقانون واپس لےمفتی محمدمنظرحسن خان اشرفی مصباحی چیرمین حضرت علی ایجوکیشنل اینڈویلفیرٹرسٹ ممبئ۔
چالیس دنوں سےبھی زائدہوگئےکسان بھائیوں کواپنےحقوق کی بازیابی کیلئےسرحدپراحتجاج میں بیٹھےہوئے۔اورپچاس سے زائدکسان بھائیوں کی موت بھی اس مرکزی حکومت کی ضدکوختم نہ کراسکی۔مرکزی حکومت کی یہ ضداوراناکیوجہ سےملک کی تعمیروترقی کوزبردست نقصان پہونچ رہاہے۔ھزارو کروڑوں کامعاشی واقتصادی نقصان ہوچکاہے۔اوراگرکالازرعی قانون واپس نہ ہواتونہ جانےکتناہوگا۔اس کالےقانون سےصرف کسان بھائیوں کاہی نقصان نہیں ہےبلکہ ہرھندوستانی کانقصان ہے۔ابھی چندروزقبل ایک ویڈیومیں دیکھاکہ آدھاکیلوپھول کوبھی کےاوپراس کی قیمت تین سوروپےدرج کی ہوئ تھی۔مطلب یہ کہ بیس تیس روپےکیلوکی کوبھی آپ کواس کالےاورجان لیواقانون کی وجہ سےچھےسوروپےمیں میلےگی۔ذراغورکریں اس قانون سےاشیاءخوردونوش سستاہوگاکہ اس کی قیمت آسمان پہ پہونچ جائیگی۔جب ابھی ہرایک شخص بآسانی سبزی وغیرہ نہیں خریدپارہاہےتواس قانون کی بالادستی کےبعدکیاحشرہوگاوہ کسی بھی دانشورسےمخفی نہیں ہے۔لھٰذاضرورت ہیکہ ہرشھری اپنی استطاعت کےمطابق اس کالےقانون کےخلاف اپنےاپنےعلاقےمیں کھڑاہوجائےاورشاھین باغ کی طرح ہرچوک ،چوراھےپرعلامتی کسان شاھین باغ بناکراس سوئ ہوئ متکبرومغرورحکومت کویہ باورکرادےکہ ملک کاہرشھری محنت کش وفاشعارکسان بھائیوں کےساتھ کمرکس کرکھڑاہے۔کوئ کسان بھائیوں کوکمزورومجبوراورتنھاسمجھنےکی ہرگزغلطی نہ کرے۔ہم امن پسندشھری اپنےآزاداورجمھوری ملک کےآئین کی روشنی میں امن وامان کےساتھ کسان بھائیوں کےساتھ ہیں اورجبتک یہ کالاقانون واپس نہیں ہوجاتاہےہم ہارنہیں ماننےوالےہیں۔کوِئ بھی کسان بھائ اپنےکوبےسھارانہ تصورکرے۔افسوس ہیکہ موجودہ مرکزی حکمرانوں کواپنی اناکیوجہ سےاتنی آسان سی بات اورحق کی بازیابی والامطالبہ نہیں سمجھ میں آرہاہے۔کسان کی ترقی سےملک کی ترقی ہوگی۔اورہرشھری تک اشیاءخوردونوش کی فراھمی بہت آسان ہوجائیگی۔آج ضرورت ہیکہ جتنی تنظیمیں ہیں وہ تمام متحدہوکرکسان بھائیوں کی حمایت کریں خاص کرمسلم تنظیمیں میدان عمل میں آکرپرزوران کسانوں کی حمایت کریں تاکہ اس اتحادکی وجہ سےارباب اقتدارکوہوش کےناخن لینےپرمجبورکرسکیں۔آپ کومعلوم ہوناچاھئےکہ آپ کااتحادبڑےسےبڑےحکمرانوں کی صرف نیندہی نہیں اڑاسکتاہےبلکہ نہ ماننےوالی حکومت کوجڑسےاکھاکرپھینک بھی سکتاہے۔سیاست اوراقتدارکی کرسی پراگرچہ وہ برآجمان ہوتےہیں مگران کویہ سب شان وشوکت ہم جنتاہی دیتےہیں۔جنتاجب چاھےان کی شان اوران کی کرسی زمین بوس ہوجائے۔آج اختلاف کاوقت نہیں ہےبلکہ ملک کی شان وآئین کی حفاظت کیلئے پورےملک کےباشندوں کومتحدہوناپڑےگااورسب کومل جل کرامن وشانتی کےساتھ کالےقانون کوواپس کراناہوگااورملک کی ترقی میں حسب حیثیت قربانی ہیش کرنی ہوگی۔اتحادکےبغیرکامیابی ناممکن ہے۔۔


