بعض مرتبہ کسی شر میں سے اللہ خیر پیدا کردیتا ہے، مولانا امتیاز اقبال صاحب کے ساتھ بھی اسی طرح کا معاملہ ہوا، ان جملوں کا اظہار مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی مدظلہ نے کیا، آپ نے مزید کہا کہ استاذ محترم قاری احمد اللہ صاحب مدظلہ العالی کی دیرینہ خواہش تھی، شھر مالیگاوں میں فن تجوید و قراءات کو بحیثیت فن جامعہ ڈابھیل کے طرز پر پڑھایا جائے، آج آپ حضرت والا کی برسوں کی خواہش پوری ہورہی ہے، ہم سب مل کر ان شاء اللہ اس کی کوشش کریں گے،اور استاذ محترم کی آنکھیں ٹھنڈی کریں گےان شاء اللہ، مہمانِ مکرم، صدر القراء جامعہ ڈابھیل، استاذ الاساتذہ، شیخ القراء والمقریین، حضرت مولانا قاری احمد اللہ صاحب مدظلہ العالی نے دلسوزی کے ساتھ علم قراءات کے حصول کی جانب متوجہ کیا، آپ نے فرمایا کہ صرف صحیح اور درست قرآن پڑھ لینا فن نہیں ہے، جس طرح علم حدیث شریف میں رجال اور راویوں کی اہمیت ہے، اسی طرح علم قراءات میں بھی ہے ، علم حدیث کی نزاکتوں کی طرح علم قراءات کی بھی بڑی نزاکتیں ہیں، آپ نے حیرت کا اظہار فرمایا کہ مالیگاوں جیسے علمی شھر میں علم قراءات کو بحیثیت فن سیکھنے اور سکھانے والوں کی کمی ہے،حضرت قاری صاحب مدظلہ العالی نے خاص طور پر توجہ دلائی کہ خواتین اور بچیوں کو یہ فن بحیثیت فن پڑھانا چاہیے، اس لیے کہ ایک خاتون کے ذریعے پورا گھر درست قرآن پڑھے گا، اور یہ فن لوگوں میں تیزی سے عام ہوگا، آپ نے اس فن قراءات کو سرسری پڑھنے والوں پڑھانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی لیکن انکو کو تنبیہ بھی فرمائی کہ اس کو فن کی گہرائی اور تحقیق سے پڑھنا پڑھانا چاہیے،حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے، جب قرآن کی حفاظت ہوگی تو ان شاء اللہ قرآن کی برکت سے قرآن پر ایمان لانے والوں کی بھی ضرور حفاظت ہوگی، قرآن نہیں مٹے گا تو مسلمان بھی نہیں مٹیں گے، اس لیے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، مایوس نہیں ہونا چاہیے، اگر ہمیں اپنی حفاظت کرنی ہے تو قرآن کریم کو مضبوطی سے پکڑیں، تجوید سے قرآن پڑھنے پڑھانے کا اہتمام کریں،مسجد یوسف شکرا للہ کے خطاب میں مساجد میں درس قرآن کی مجالس کے انعقاد پر خصوصی توجہ دلائی، دارالعلوم فیضانِ احمد کے درجات حفظ کے طلبہ کا قرآن سن کربڑی مسرت کا اظہار فرمایا، آپ نے فرمایا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ یہاں ابھی اس وقت قراءات عشرہ کی تعلیم کا افتتاح ہوگا، آپ نے خاص طور پر بڑی دلسوزی سے یہ دعا کی کہ جس طرح تعلیم شروع ہورہی ہے اسی طرح اللہ اپنے فضل و کرم اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائے،قبل ازیں مولانا امتیاز اقبال صاحب نے فرمایا کہ یہ فن ہمارے شھر میں بہت شروع میں آگیا تھا، اس لیے کہ حضرت مولانا مفتی قاری حسین صاحب رح قاری عبدالرحمن مکی رح کے شاگرد تھے، جن سے پورے برصغیر میں علم قراءات کی روشنی پھیلی ہے، چندسال بیت العلوم میں پڑھانے کے بعد قاری محمد حسین صاحب رح بھی بیت العلوم سے علیحدہ ہوگئے اور پھر مسجد قصاب باڑہ سے اس علم و فن قراءات کو پوری دنیا میں پھیلایا، ہم سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اس فن کو بحیثیت فن موجودہ اور آئندہ نسلوں تک منتقل کریں، مولانا قاری عبدالرحیم دیولہ، قاری سعید احمد کاوی، قاری محمد اسحاق بھڑکودروی(اساتذہ جامعہ ڈابھیل) قاری عبداللہ فیصل گائیڈ، قاری فہیم توقیر، قاری زبیر عثمانی اور مفتی قاری ابوذر ابن ریاض نے ایک سماں باندھ دیا، اکثر سامعین وسامعات مبہوت ودم بخود تھے، خواتین سامعات اورمعلمات میں سے اکثروں کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، مجموعی طور پر پروگرام بڑاہی موثر رہا،حضرت مولانا قاری ادریس عقیل ملی صاحب، مولانا قاری سعید احمد ملی صاحب،مفتی عرفان احمد (استاذ جامعہ ڈابھیل) قاری مختار احمد ملی صاحب، قاری شفیق جمالی صاحب، مفتی جمیل فیضی صاحب، قاری آصف شعبان صاحب، مولانا نعیم الرحمن مظاہری صاحب، مولانا عتیق الرحمن مظاہری صاحب، مولوی عبدالرحمن جمالی صاحب،مولانا امین ملی، حاجی محمد مکی، مفتی عبدالمالک قاسمی وغیرہ کے علاوہ معھد ملت، مدرسہ اسلامیہ، دارالعلوم محمدیہ، مدرسہ تجوید القرآن،مدرسہ ریاض الجنۃ، مدرسہ عکرمہ رض، مدرسہ باغ فردوس، مدرسہ عثمانیہ، مدرسہ خیرالحافظات، جامعہ ثناء العلوم، جامعۃ الصالحات، جامعۃ الطیبات، تعلیم البنات، کلیۃ الطاھرات، ام القری،وغیرہ مدارس و مکاتب کے معلمین و معلمات نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس کے سامعین و سامعات کی ایک بڑی تعداد تھی، قاری عبدالجلیل نے بہترین نظامت فرمائی، دارالعلوم فیضانِ احمد کے،اراکین تعلیمی کمیٹی، معلمین و معلمات اور طلبہ و طالبات نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جدوجہد کی، حضرت مولانا قاری احمد اللہ صاحب مدظلہ العالی کی دعا اور نگران مدرسہ حافظ مختار صاحب کے شکریے پر مجلس کا اختتام ہوا
دارالعلوم فیضانِ احمد میں قراءات عشرہ کلاس کا افتتاح و عظیم الشان محفل حسن قراءات کا انعقاد
فروری 01, 2021
0
Tags