عاشقان رسول کی عالم گیر ،سماجی وفلاحی، غیرسیاسی تحریک دعوت اسلامی روز اول سے ہی خدمت خلق میں اپنا نمایاں کردار انجام دینے میں مصروف عمل رہی ہے ۔اور جب جب ہمارے ملک عزیز کے باشندوں پرقدرتی آفات آیی ہے خواہ وہ سیلاب کی صورت میں ہو یا کووڈ 19 مہاماری کی صورت میں ہو دعوت اسلامی انڈیا ملک بھرمیں راحت رسانی کے کاموں میں حتی الامکان کوشاں رہی ہے ۔سال گزشتہ کرونا جیسے مہلک بیماری نے جس طرح سے لوگوں کی زندگی میں بے چینی پیداکی بلکہ ایک تعدادکی اس بیماری سے جان تک لے لی اس سے سبھی واقف ہے ایسے دشوار کن حالات میں بھی دعوت اسلامی کے مبلغین نے ضرورت مندوں تک اناج، روپے اور کھانے کے پیکٹس پہونچائے اور ضرورت کی دیگر اشیاء مثلاً دوائی اور غذائی اجناس بھی اپنے اپنے علاقے میں حتی المقدور پہونچانے کی کوشش کی ۔کرونا کال نے جس مسلمان کی جان لے لی حکومت ہند کے گائیڈ لائن کے مطابق اس کو غسل و کفن سے لے کر تدفین تک کا کام بھی کیا ۔انہی خدمات کے پیش نظر حکومت ہند کے ناگپور مہانگرپالیکا کے زیر اہتمام30 جنوری 2021 کو ہونے والے پروگرام " Kavivary Suresh Bhatt Sabahgruh " میں کرونا مہاماری میں خدمات پیش کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔جن میں دعوت اسلامی کے مبلغین بھی شامل تھے ۔ممبر آف پارلیمنٹ و وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے نتن گڈکری کے ہاتھوں دعوت اسلامی کے ویلفیئر ٹرسٹ ناگپور کے نگران فیروز خان بن ماجد خان معروف فاروق بھائی کو اور ان کے مجلس کے اسلامی بھائیوں کو پھول کے ہار اور فرحت نامہ پیش کیا گیا ۔
ناگپور مہانگرپالیکا نے دعوت اسلامی کی کووڈ 19 کے درمیان خدمات کوسراہا
فروری 04, 2021
0
Tags