اللہ سبحانہ و تعالیٰ جزائے خیر عطاء فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔!
درخت لگانا صدقہء جاریہ ہے۔ (مفہومِ حدیث)
گرین مالیگاؤں ڈرائیو (عبداللّٰہ ٹرسٹ) کے تحت شہر و اطراف میں ہزاروں درخت لگانے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، مالیگاؤں شہر کی عوام میں شجر کاری کا جذبہ تیزی کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے، شہر کے نوجوان، بڑے، بوڑھے، بچے، خواتین، محلوں کے ذمہ داران، ٹرسٹیانِ مساجد، ٹیچرس، ڈاکٹرس، انجینیئرس، چند کارپوریٹر اور کئ مِلّی و سماجی تنظیمیں اور کلبیں مالیگاؤں شہر و اطراف میں پانچ لاکھ درخت لگانے کی اس گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شہر کو تیز رفتاری سے گرین ہرا بھرا کر رہے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمام کو جزائے خیر عطا فرماۓ، آمین۔