مالیگاؤں۔7 جنوری 2021 شام سات بجے کے قریب مڈ ڈے ہوٹل کے پاس ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو شفیق اینٹی کرپشن سے ملی اطلاع کے مطابق شام 7 بجے کے قریب ہاوئے پر اقبال احمد ابو الفیض تین بچوں سمیت شام کے وقت تفریح کی غرض سے سفر کر رہے تھے۔
مڈ ڈے ہوٹل کے پاس ٹیکٹر اور ٹو وہیلر میں ٹکر ہو گئی۔ٹیکٹر اسپیڈ میں رانگ سائیڈ چل رہا تھا۔ اقبال احمد سیدھا جارہے تھے۔حادثہ اتنا درد ناک تھا کہ۔ ٹو وہیلر سوار اقبال احمد کو سر میں مار لگی جسکی وجہ سے جگہ پر ہی ان کی موت ہو گئی۔
سلمان نامی رکشہ ڈرائیور نے حادثے کی اطلاع شفیق اینٹی کرپشن کو دی تب انہوں نے فوری طور پر ایمبولینس روانہ کی سکس سگما ہاسپٹل لے جانے بعدمیت کو سیول ہاسپٹل لایا گیا۔pm کی کارروائی کی گئی۔پوار واڑھی پولس اسٹیشن کو بھی حادثے کی اطلاع دی گی ہے۔
معاونت کرنے والوں میں۔سابق ایم ایل اے۔آصف شیخ رشید،ڈاکٹر سعید فیضی، ڈاکٹر پرویز فیضی،خالد سکندر،عبدالرشید فیضی،مشتاق مسٹیک،سمیت اہم شخصیات موجود تھی۔
تدفین رات 11 بجے بڑا قبرستان مالیگاؤں میں عمل میں آئی۔
چار سالہ بچی کو دوا خانے میں ایڈمٹ کروایا گیا ہے۔
آپ دعا کریں۔اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔اور جو زخمی ہے ان کو جلد از جلد صحت یاب کر دے۔