مالیگاؤں۔بروزجمه ۵ فروری 2021 کو دوپہر 4 بجے کے قریب مالیگاؤں شہر سے دو نوجوان جو مچھلی کا شکار کرنے کے لیے بیرون شہر گئے ہوئے تھے۔حادثے کا شکار ہو گئے۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو ملی اطلاع کے مطابق دو نوجوان ٹو وہیلر پر سفر کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر واپس آ رہے تھے۔اچانک دابھاڑھی نامی دیہات کے پاس نا معلوم ٹرک ڈرائیور نے ٹو وہیلر والوں کو مار دیا۔
اس حادثے میں انتقال کر جانے والے رفیق احمد عبدالغفار عمر 52 سال۔ پتہ خواجہ کمپاؤنڈ مومن پورہ۔ ان کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا ہے۔ عبدالعزیز مختار احمد مختار مرغا سروے نمبر42 مالیگاؤں ۔حادثہ پیش آنے کے بعد معاونت کرنے والوں میں سابق آمدر۔شیخ آصف۔ حافظ عبداللہ۔یوسف الیاس ۔زاہدجمن۔ کارپوریٹر مستقیم ڈیٹی۔ راشد ایوب۔عارف عباس۔ شفیق اینٹی کرپشن۔ ضیاء مسکان،اور دیگر لوگ شامل تھے۔جنازہ رات 2 بجے رمضانی مسجد کے پاس سے امین عشرت جنازہ ہال لے جایا گیا۔