جلگاؤں(عقیل خان بیاولی ) کوہ ست پوڈا کے پہلوں میں آباد ضلع جلگاؤں کے جامنیر تعلقہ کا چھوٹا سا دور دراض کا قصبہ پہور جو خاندیش اور دکن کی سرحد سمجھا جاتا ہے۔یہاں کے ساکن اسلم شاہ اپنے فرزند کے عقد کرنے اور گھر میں بہوں لانے خواہشمند باپ گزشتہ کچھ مہینوں سے رشتہ داروں کے یہاں آنے جانے کے بہانے تلاش کر رہے تھے تقریبات میں حاضریاں دے رہے تھے کہ کہیں کوئی ہم خیال ہے پلہ مل جائے اور وہ اپنے فرزند کے ایک اہم فریضہ شادی خانہ آبادی سے ادا ہوجائے۔
حذیفہ اور اہل خانہ بھی امنگ میں کئ گھروں پر تو وہ رشتہ بھی بھیج چکے اسی اثناء میں اسلم شاہ کو پیپل گاؤں ہریشور تعلقہ پاچورہ اس قصبہ کےساکن اشرف شاہ کی غمگین داستان کا پتہ چلا کہ دو برس قبل ان کی جواں سال دختر بیوہ ہوچکی ہے جسے تین سالہ لڑکی بھی ہے اشرف شاہ کی مالی حالت بھی قدریں خاصی نہیں ۔مگر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کہاں کریں؟کس سے کیا کہے؟دوسری طرف اسلم شاہ اور ان کے فرزند ارجمند محمد حذیفہ نۓ جوش خروش میں نئ زندگی کی امیدیں نۓ ہمسفر کی تلاش نۓ خواب جو ہر نوجوان کےفطری ہوتے ہیں ۔ اسلم شاہ کو جیسے پتہ چلا کہ اپنی رشتہ داری اور برادری میں ایک بیٹی اس حال میں زندگی گزار رہی ہے انہوں نے یہ معاملہ برادی کے بزرگوں تک پہنچایا اور اظہار کیا کہ میں اس بیوہ کو اپنی بہوں کی صورت میں اپنا سکتا آپ حذیفہ کی ذہن سازی کریں بزرگوں کی ذہن سازی کا محمد حذیفہ اس نوجواں پر یہ اثر ہوا کہ اس نے بیوہ نجمہ بی سے نکاح کے لے ہی ہاں نہیں کردی تو اس کی تین سالہ یتیم بچی کو بھی اپنانے کی حامی بھردی حال ہی میں یہ مثالی نکاح پاچورہ کے قصبہ پیپل گاؤں ہریشور میں ہوا جس کی کامیابی کےلے انجمن مسلم شاہ برادی کے بزرگ ریاستی صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ اور انکی ٹیم نے اہم رول ادا کیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے دعائیں دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ آج کے مادہ پرست اور لالچی دور میں جہاں لوگ امیر لڑکیاں تلاش کررہے ہیں تاکہ خوب جہیز مل سکے اس دور ۔میں اس نوجوان اور اس کے والدین نے اس لڑکی کو اپناکر ایک نہیں تو دو زندگیوں کو سہارا دیکر کار خیر کیا ہے سماج میں برادی میں جو اس خاندان نے پہل کی ہے اللہ اسے خوب اجر دے اور نوجوان بھی اسی طرح کی آسان کم خرچیلی شادی کرے۔تاکہ کوئی بھی لڑکی غیر منکوحہ نہ رہے اس موقع پر برادی کے سرکردہ حضرات کے ساتھ کئ سماجی مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں۔