*بھو سا و ل میں دعوتِ اسلامی ہند کے زیر انتظام مدرسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ رابیعہ بصریہ للبنات کا افتتاح*
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی )بتاریخ 3 جولائی 2021 کھڑکا روڈ امن کالونی بھوساول میں عالمی تحریک دعوت اسلامی کے زیر انتظام مدرسہ جامعۃ المدینہ فضا نِ رابیعہ بصریہ للبنات کا افتتاح مولانا آزاد اردو اسکول میں عمل میں آیا پروگرام میں مقامی علمائے اکرام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصات اور ذمہ داران نے شرکت کیں اس موقع پر مولانا شکیل مدنی صاحب جلگاؤں نے عالم کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک عابد اگر رات بھر عبادت کرے اور ایک عالم اگر رات آرام کرتے ہوئے بھی گزارے تب بھی وہ اس عابد سے فضیلت میں بڑھ کر ہے اسی طرح مولانا ذوالفقار مصباحی صاحب نے بھی علم کی فضیلت پر بیان فرمایا اور مدرسہ کا تعارف دیتے ہوئے بتایا کی یہاں اس مدرسے میں عالمہ کورس٫ فیضان شریعت کورس فیضانِ قرآن و سنت کورس، مدنی قاعدہ کورس، اور فیضانِ علم کورس،کا اہتمام ہے یہاں سے درج بالا کورسس مکمل کۓ جاسکتے ہیں۔
موصوف نے مرد حضرات سے بالخصوص گزارش کی کہ وہ دختران ملت کو زیادہ سے زیادہ فیض پہنچانے کے اسباب پیدا کریں اور حصول علم کی جہت میں ان کا ہر ممکن تعاون کریں تاکہ مستقبل کی نسلیں پاسبان اسلام بن کی ابھرے۔ جائے اُنہوں نے حاضرین سے اپنے گھر کی بھی بچیوں اور خواتین کو مدرسے میں داخل کروانے کی گذارش کی
وہی دعوتِ اسلامی ہند کے جلگاؤں ضلع نگراں زبیر عطاری نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کی کی اس وقت دعوت اسلامی کے پورے ہند بھر میں اسلامی بہنوں اور اسلامی بھائیوں کے کل 144 مدرسے شروع ہیں جن میں 490 کلاسس جاری ہیں جن سے فیض یاب ہونے والے بچوں کی تعداد 7163 ہے وہی اساتذہ کرام کی تعداد 728 ہے ان سب کا سالانہ خرچ تقریبا 26 کروڑ 90 لاکھ روپیہ ہے انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ جہاں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدرسے بند ہیں وہاں کے مدرسوں میں پڑھنے والے بچوں کی پڑھائی آن لائن شروع ہے انہوں نے اہل خیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ دعوت اسلامی کا بھرپور تعاون کریں جو اس پرفتن دور میں بھی امت کو علماء و حفاظ کرام فراہم کر رہی ہے
پروگرام کی کامیابی کے لۓ جاوید عطاری ،اکرام الدین ، سید عمران اظہر قادری، آصف عطاری ، شعیب عطاری ،الحاج سلیم متین عطا ری پیش پیش رہیں
مولانا عبدالحکیم صاحب نعیمی، کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔۔