بھیونڈی:طلبہ میں مسابقتی جذبہ کو فروغ دینے، سیرت رسول ﷺ ، صحابہ و امہات المومنین (رض) کی عظمت سے واقفیت اور ملک کی آزادی اور ترقی میں ہمارے اسلاف کی قربانیوں سے ہمارے طلبہ کو روشناس کرانے کے لیے گذشتہ دنوں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن (آئیٹا) بھیونڈی یونٹ کی جانب سے چلڈرنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ قرات، نظم خوانی، تقریری مقابلوں میں بھیونڈی اور اطراف کے جملہ 41 اسکولوں سے 104 طلبہ و طالبات نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ ہر مقابلے میں امتیازی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22 طلبہ و طالبات کو اول ، دوم، سوم، حوصلہ افزائی (اول و دوم) کے انعامات تفویض کیے گئے۔ تمام شریک اسکولوں کو شرکت کی ٹرافی سے نوازا گیا۔ مقابلے کے ججوں اور شہر کے مخیر حضرات جن کے تعاون سے طلبہ کو ڈھیر سارے انعامات دیے گئے ان کی پذیرائی کی گئی۔ آئیٹا بھیونڈی کی جانب سے دسویں کے طلبہ کو سی ای ٹی اور این ٹی ایس ای کی تیاری کرانے والے اساتذہ کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
صلاح الدین میموریل اردو ہائی اسکول کے پُر شکوہ ہال میں عبدالملک مومن صاحب (سابق معلم، شاعر و ادیب، سابق کوآرڈینیٹر مولانا آزاد نیشنل اردو اردو یونیورسٹی) کی صدارت میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فہیم احمد مومن (صدر آئیٹا بھیونڈی ) نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ مہمانان کی حیثیت سے مولانا اوصاف فلاحی صاحب(امیر مقامی جماعت اسلامی ہند) ، ڈاکٹر نثار احمد انصاری صاحب (سیکریٹری دی ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی)، مومن مرتضیٰ صاحب ( ہیڈ ماسٹر نیو نیشنل اردو ہائی اسکول)، شیخ فراز اسمعیل صاحب (صدر جیجاؤ سنستھا،بھیونڈی)، عطاء الرحمن انصاری صاحب (معروف ٹیکس کنسلٹنٹ)، بیگم و جناب ڈاکٹر زاہد انصاری (پروفیسر کالسیکر ڈگری کالج)، ڈاکٹر ابو طالب انصاری (معالج و ادیب) ، بیگم و جناب محمد جابر شیخ (سوشل ورکر)، ذاکر مرزا بیگ موتی والے (کارپوریٹر) و دیگر معززین شامل رہے۔ مقابلے کے تمام جج حضرات نے بزم کی رونق بڑھائی اور طلبہ و اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر محمد اسعدقاسمی صاحب، مولانا اوصاف فلاحی صاحب، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر صاحب اور صدر جلسہ نے طلبہ سے خطاب کیا۔ پروگرام کی کامیاب نظامت مومن سیماب انور نے کی۔ انعام یافتگان کا اعلان کامل مومن، سجاد اختر انصاری، ذاکر مومن، شمیم احمد انصاری، عبدالمجید انصاری نے کیا۔ شکریہ کا فریضہ ہارون شیخ (سیکریٹری آئیٹا بھیونڈی ) نے انجام دیا۔ مختلف مقابلوں میں انعام یافتہ طلبہ کی تفصیل درج ذیل ہے۔
مقابلہ قرات: اول انعام : پیویکر محمد سرفراز (حرا انگلش اسکول، مہاپولی) ، دوم انعام :انصاری محمد ظفر ارشاد (رئیس ہائی اسکول)، سوم انعام: خان فیضان محمد شریف (ویورس انگلش اسکول)، حوصلہ افزائی اول:انصاری حسین نورالدین (صلاح الدین ایوبی پرائمری اسکول)، حوصلہ افزائی دوم: مومن راحیل ندیم(الفلق مدرسہ و مکتب انگلش میڈیم) ۔
نظم خوانی مقابلہ : اول انعام: انصاری تسمیہ فاطمی عابد (مٹرو انگلش اسکول)، دوم انعام : انصاری اقرا ریحان الدین( انصاری فرید میموریل پرائمری اسکول)، سوم انعام : شیخ نکہت بانو حمیم الدین (خواجہ غریب نواز اردو اسکول)، حوصلہ افزائی اول انعام : خان حسان عمران (رئیس ہائی اسکول)، حوصلہ افزائی دوم: مومن محمد علی نفیس احمد (صمدیہ ہائی اسکول) ، فاروقی علیشا اعجاز احمد (صلاح الدین ایوبی انگلش میڈیم)
تقریری مقابلہ (ہائی اسکول) : اول انعام : خان احسان عرفان اللہ (رئیس ہائی اسکول)، دوم انعام : انصاری کاظیمہ اسرائیل (بی این سی ایم سی اسکول نمبر 68)، سوم انعام : شیخ ردا محمد جاوید ( بی این سی ایم سی شانتی نگر )، سوم انعام : مومن اختر رضا محمد عمران (صمدیہ ہائی اسکول)، حوصلہ افزائی اول انعام : شیخ زید جاوید( صلاح الدین ایوبی انگلش ہائی اسکول)، حوصلہ افزائی دوم انعام : انصاری عجوہ شیرین عبدالباسط (سراج العلوم اردو ہائی اسکول)۔
تقریری مقابلہ (جونیر کالج): اول انعام : انصاری اسامہ اصغر علی (صلاح الدین ایوبی انگلش جونیر کالج)، دوم انعام : انصاری زویا پروین ممتاز احمد (رئیس جونیر کالج)، سوم انعام : مومن ایمن سیماب انور (الحمد انگلش جونیر کالج)، حوصلہ افزائی اول انعام : خان ہادیہ سراج احمد (صمدیہ جونیر کالج)، حوصلہ افزائی دوم انعام : خان عطیہ محمد اجمل (النور گرلز جونیر کالج)۔
رہنمائی کرنے والے اساتذہ میں شیخ ہارون (صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول)، سرفراز ملا (رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول)، صوفیہ مومن (سراج العلوم ہائی اسکول)، مومن ناظرہ محمد صابر (الحمد ہائی اسکول)، سرفراز مرمکر (ہیڈ ماسٹر ایس ایم وائے رئیس ہائی اسکول تلولی)، مومن فیاض غلام مصطفیٰ (صمدیہ ہائی اسکول) کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مکرم خان (ضلعی صدر آئیٹا)، ہارون شیخ(سیکریٹری)، مرتضیٰ مومن (ہیڈ ماسٹر)، عبدالمجید انصاری، عارف مومن، فیاض مومن، سیماب انور مومن، شمیم احمد انصاری، ذاکر مومن، کامل مومن، سجاد اختر ، فضیل انصاری، توصیف شیخ، کاشف مومن، عتیق الرحمن ، اعجاز احمد مومن، زبیر مومن، نسیم مومن، فضل انصاری و دیگر معاونین کا تعاون حاصل رہا۔
(میڈیا سیل آئیٹا بھیونڈی