جلگاؤں( نامہ نگار)آسان و مسنوں نکاح کے تعلق سے اصلاح معاشرہ مہم کےنتائج اب الحَمْد لله زمینی سطح پر نظر آرہے ہیں۔ جو سماج کے لیئے خوش آئند اور قابل ستائش ہے۔ جلگاؤں میں مقیم دو نوجوانوں اور ان کےسرپرستوں نے کمال کی سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ خالص شرعی احکام کی پابندی کرتے ہوۓ۔دس۔پندرہ افراد پر مشتمل برات لے کر دلہن کے یہاں گئے اور عقد کی سنت ادا کی دلہن کے گھر والوں سے ملاقات ہوئی مبارکباد وغیرہ کے بعد اپنے گھر دلہن لےکے لوٹ گئے۔ قبل ازیں اس طرح کرنے کےلیئے دلہن کے اہل خانہ سے رشتہ کی ابتدائی گفتگو میں رضامندی لی گی۔ جسے دلہن والوں نے بھی خوش دلی سے رضامندی دی۔جو کہ نئ نسل کے نوجوانوں کےلیئے نمایاں اور قابل ستائش مثال قائم کی۔
تفصیلات کے مطابق انصاراحمد نثار پٹیل رہائش اقصی نگر مہرون جلگاؤں کا عقد اسی علاقے کے دیشمکھ نگر کی رہائش پذیر دلہن سے اس طرح انجام پایا کہ دلہا کے ساتھ اس کے گھر کے دس۔پندرہ رشتہ دار آئے اور مسجد ابوبکر صدیق ؓ میں وقت مقررہ پر نکاح کی کاروائی عمل میں آئی۔دلہن کے آنگن میں لگے شامیانے میں پندرہ بیس منٹ سلام۔کلام اور مبارکبادی ہونے کے بعد اپنے گھر چلے گئے۔دوسرے دن دلہا کے یہاں مختصر دعوت ولیمہ کا اھتمام ہوا۔اسی طرح دوسرے آسان اور مسنون نکاح کی تقریب جلگاؤں ہی کے رہائش پذیر عبداللا رئیس پٹیل اس نوجوان کا نکاح سلوڑ تعلقہ کےقریبی دیہات ڈونگرگاؤں میں دس افراد کو لےجاکر مسجد میں نکاح کیاگیا۔دعوت طعام کے نظم کے لیئے دلہا والوں نے دلہن کے اہل خانہ کو اپنے کھانے کی رقم ادا کی۔
مذکورہ دونوں نکاح میں سادگی اور شریعیت محمدی پر عمل پیراں ہوکر خوش اسلوبی کو پسند کیا جارہا ہے۔والدین ،سرپرست ،قریبی رشتہ داروں نے ان دونوں نکاح کی ستائش کی و ایک وفد کی صورت دونوں نوشہ و ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے گلہاۓ عقیدت دے کر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ ان نمونہ و مثالی نکاح کو تاریخی بتایا۔جس کی آج کے نفسہ نفسی کے دور میں سخت ضرورت ہے۔اس موقعہ پر نمائندہ اردوٹائمز سعید پٹیل ، سول انجینئر عبدالباقید دیشمکھ ،سبکدوش ضلع عدالت ملازم اشفاق دیشپانڈے ، سماجی خدمتگار فہیم پٹیل ،یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ ، محسین دیشمکھ ، شریف عبدالرحم پٹیل نے نوشہ انصار پٹیل و نوشہ عبداللہ پٹیل ،فاروق پٹیل ان کے سرپرستوں کو نیک خواہشات ، روشن مستقبل ترقی ، کامرانی کی دعاؤں سے نوازا اور ازدواجی زندگی میں خیر وبرکت کی دعا دی۔
فوٹو کیپشن : دلہا انصار احمد پٹیل ، دلہا عبداللہ پٹیل کو آسان نکاح کرنے پر گلہاۓ عقیدت